|
راولپنڈي ،جنرل مشتاق احمد بيگ اشکبار آنکھوں کے
ساتھ فوجي قبرستان ميں سپرد خاک۔
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ راولپنڈي
مال
روڈ پر خود کش حملے ميں شہيد ہونے والے سرجن جنرل
آف پاکستان آرمي ليفٹيننٹ جنرل مشتاق احمد بيگ کي
نماز جنازہ جي ايچ کيو گراؤنڈ راولپنڈي ميں ادا کي
گئي ، جس ميں
صدر مملکت پرويز مشرف ، وزير اعظم محمد مياں سومرو
، چيئر مين جائنٹ چيفس آف کميٹي جنرل طارق مجيد
چيف آف آرمي سٹاف جنرل اشفاق پرويز کياني ، چيف آف
نيول سٹاف ، چيف آف ايئر سٹاف کے علاوہ سينئر کور
کمانڈروں ، جي ايچ کيو کے پرنسپل سٹاف افسروں اور
تينوں مسلح افواج کے ذيلي اداروں کے سربراہان کي
ايک بڑي تعداد نے شرکت کي ، شہيد ليفٹيننٹ جنرل
مشتاق احمد بيگ کي تدفين پورے فوجي اعزاز کے ساتھ
فوجي قبرستان ريس کورس ميں کي گئي ، شہيد کي قومي
پرچم ميں لپٹي ہوئي ميت جنازہ گاہ (جي ايچ کيو)
گراؤنڈ ميں لائي گئي تو وہاں پر ہر آنکھ اشکبار
تھي نماز جنازہ ميں آرمي ميڈيکل کالج کے طلبہ
وطالبات کے علاوہ پاکستان آرمي کے سينئر ڈاکٹروں ،
پروفيسروں سرجنز سميت شہيد کے ساتھ کام کرنے والے
ميڈيکل افسران کي ايک بڑي تعداد نے بھي شرکت کي ،
تدفين کے موقع پر شہيد کے اہلخانہ کي حالت غير تھي
اور وہ جنازہ گاہ سے قبرستان تک شہيد کي ميت کے
ساتھ ساتھ تھے اور ان کے خاندان کا ہر فرد پھوٹ
پھوٹ کر رورہا تھا اس موقع پر کئي رقت آميز مناظر
ديکھنے ميں آئے ، نماز جنازہ کے بعد شہيد کي قبر
پر صدر مملکت سميت تينوں مسلح افواج کے سروسز چيفس
اور کور کمانڈروں کے علاوہ دفاع اور دفاعي پروڈکشن
کے اداروں کے سربراہان کي جانب سے پھولوں کي
چادريں بھي چڑھائيں گئيں ، اس موقع پر فوج کے ايک
دستے نے شہيد کي قبر کو سيلوٹ بھي پيش کيا جبکہ
شہيد کے عزيزواقارب کي تدفين کے موقع پر حالت غير
ہوگئي اور لوگوں کي بڑي تعداد انہيں تسلي اور
حوصلہ ديتے رہے مگر ان کي فيملي کا کوئي فرد بھي
اپنے آنسوؤں پر ضبط نہ رکھ سکا انہيں ديکھ کر ہر
آنکھ اشکبار تھي اور ہر کوئي شہيد جنرل مشتاق بيگ
انسان دوست اور فرشتہ صفت شخصيت قرار دے رہا تھا ۔
|