BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Tuesday,10 July 2008, 13:05 GMT 19:05 PST

 

ہمارے دورميں کسي کو بھي پاکستان ميں مداخلت کي جرات نہيں ہوئي آج حکومت گونگي ہو چکي ہے ،ڈاکٹر قدير کا معاملہ حساس ہے ملک ميں حل کيا جائے ‘تبديلي ديکھ رہے ہيں پارٹي رہنماؤں کو تيار رہنے کا حکم ديديا ۔چوہدري برادران کي پريس کانفرنس          


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ لاہور


پاکستان مسلم ليگ (ق) نے کہا ہے کہ ہمارے دورہ حکومت ميں امريکہ سميت کسي کو بھي پاکستان کے اندروني معاملات ميں مداخلت کي جرات نہيں ہوئي ليکن موجودہ دور ميں سب کچھ ہو رہا ہے اور حکومت گونگي ہو چکي ہے ‘خواہش ہے حکومتي اتحاد قائم رہے ليکن موجودہ نظام اور حکومتي اتحاد دو ماہ سے زيادہ چلتا ہوا نظر نہيں آرہا بلکہ ہم تبديلي ديکھ رہے ہيں ‘پنجاب ميں کيسي جمہوريت ہے کہ اپوزيشن کے بغير ہي ايوان کو چلايا جا رہا ہے ‘حکومت کي عدم توجہ کي وجہ سے ڈيڑھ ہزار ميگا واٹ بجلي کے پاور پلانٹ بند ہو چکے ہيں ‘نوازشريف بتائيں کہ موجودہ عدالت سے انکے حق ميں فيصلہ آيا تو اسے تسليم کرينگے ‘حکومت کے سو دن کے پروگرام ميں عوام کو کچھ نہيں ديا گيا اب يہ قيمتيں کنٹرول نہيں کر سکتے تو
15نومبر 2007ئ والي ہي واپس لے آئيں ‘ناظمين 2009ئ تک اپنے عہدوں پر موجود رہينگے (ن) ليگ اور پيپلز پارٹي دونوں ناظمين کو اپنے ساتھ ملانے کي ريس ميں لگي ہوئي ہيں ۔ ان خيالات کا اظہار مسلم ليگ (ق) کے مرکزي صدر چوہدري شجاعت حسين ‘قومي اسمبلي ميں قائد حزب اختلاف چوہدري پرويز الٰہي نے مسلم ليگ ہاؤس ميں پارٹي اجلاس کے بعد پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کيا ۔چوہدري شجاعت حسين نے کہا کہ چيف جسٹس عبدالحميد ڈوگر جب چاہيں لاہور آسکتے ہيں انکي راہ ميں کوئي رکاوٹ نہيں وہ پورے پاکستان کے چيف جسٹس ہيں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدير خان کا معاملہ انتہائي حساس ہے اور ہم چاہتے ہيں اس مسئلے کو غير وں کے ہاتھ تک جانے کي بجائے ملک کے اندر ہي جلد سے جلد حل کر ليا جائے ۔ حکومت کسي بھي لحاظ سے کاميابي کي طرف نہيں جا رہي بلکہ عوام کو کچھ دينے کي بجائے جو ہماري حکومت نے ديا تھا وہ بھي چھينا جا رہا ہے ۔ چوہدري پرويز الٰہي نے کہا کہ ہماري جماعت نے پارليمنٹ ميں مثبت پاليسي اور روايات قائم کي ہے اور پہلي مرتبہ ہو رہا ہے کہ اپوزيشن ڈيسک بجانے کي بجائے اپني جمہوري ذمہ دارياں پوري کر رہي ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماري خواہش ہے کہ حکومتي اتحاد قائم رہے اور اپني ذمہ داريوں کيساتھ قوم سے کئے گئے وعدوں کو بھي پورا کرے ليکن پنجاب ميں جمہوريت دعويدار جماعت ايوان کے ايک پہہہ يعني اپوزيشن کے بغير ہي ايوان کو چلا رہي ہے اور ابھي تک اپوزيشن ليڈر کا نوٹيفکيشن بھي جاري نہيں کيا گيا يہ جمہوريت کي بگڑتي ہوئي تصوير ہے ۔پنجاب ميں حکومت پوسٹنگ اورٹرانسفر کے نام پر خزانے کو پاني کي طرح بہا رہي ہے اور صوبے کي معاشي حالت بھي انتہائي خراب ہے اور نومبر دسمبر تک آٹے کا بہت بڑا بحران اور قلت پيدا ہو سکتي ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائي اور بے روزگاري کي فکر ہے جبکہ حکومت کو نہ عوام کي فکر ہے نہ مہنگائي بے روز گاري بلکہ يہ اپني حکومت کے خلاف جلوس نکالنے ميں لگے ہوئے ہيں ۔ انہوں نے کہا کہ (ق) ليگ ناظمين کي بھر پور حمايت کر رہي ہے اور جو قوتيں اس نظام کے خلاف سازشيں کر رہي ہيں وہ کسي بھي صورت کامياب نہيں ہونگي ۔ انہوں نے کہا کہ کشمالہ طارق کو پارٹي سے نکال ديا ہے اب انکے کسي بھي بيان کي کوئي حيثيت نہيں ۔ انہوں نے کہا کہ پي سي او ججز کو قبول نہ کرنے کي باتيں بھي کي جارہي ہيں اور دوسري طرف انہيں مراعات بھي جدي جا رہي ہيں ۔ نوازشريف بتائيں کہ اگر سپريم کورٹ کي طرف سے فيصلہ انکے حق ميں آيا تو اسے تسليم کرينگے ؟
 

 


 
 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

 

 

تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan