BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Monday,21 July 2008, 17:50 GMT 23:50 PST

 

وزيراعظم يوسف رضاگيلاني نے قبائلي علاقہ جات کے ليے ترقياتي پيکج کا اعلان کرديا۔ملک ميں جنگل کا قانون نہيں جس کا جو جي چاہے وہ کرے، وزير اعظم کاگورنرہاؤس پشاور میں جرگہ سے خطاب       


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ پشاور


وزيراعظم سيد يوسف رضاگيلاني نے کہا ہے کہ ملک ميں جنگل کا قانون نہيں کہ جس کا جو جي چاہے کرے ،فاٹا ميں مقيم غير ملکي شرپسند اسلام کے ٹھيکيدار بن گئے ہيں جن کي وجہ سے پوري دنيا ميں اسلام کي بدنامي ہورہي ہے کيونکہ يہ اسلام کي تشريح خودکش حملوں کے ذريعے کررہے ہيں ۔ان خيالارت کااظہارانہوںنے پيرکے گورنر ہاؤس پشاور ميں قبائلي جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کيا۔اس موقع پر گورنر سرحد اويس احمد غني ،وزيراعليٰ امير حيدر ہوتي ،مشير داخلہ رحمٰن ملک ،وفاقي وزرائ نجم الدين خان اور حميد اللہ جان آفريدي اور ديگربھي موجود تھے۔يوسف رضاگيلاني نے قبائلي علاقہ جات کے ليے ترقياتي پيکج کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ مالي سال سے فاٹا کے ترقياتي بجٹ ميں سو فيصد اضافہ،ہر ايجنسي ميں کيڈٹ کالج اور فاٹا کے ليے عليحدہ ميڈيکل کالج کي تعمير اوربجلي سپلائي کرنے کے ليے ايک ارب روپے کي فراہمي کااعلان کرديا۔انہوںنے ہر ايجنسي کے ليے سو لنگيوں اور لنگي الاؤنس ميں اضافہ کرنے اور پندرہ ہزار ليوي اہلکاروں کي بھرتي کابھي اعلان کيا ۔وزيراعظم نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائل نے ملک کے ليے قيمتي خدمات انجام دي ہيں اور يہ قبائل ہي تھے جنہوںنے کشمير کے ايک حصے کو آذاد کراکے آذاد کشمير بنايا اور قائد اعظم کو تعاون کي يقين دہاني کرائي اور ہميں قبائل پر فخر ہے ۔انہوںنے کہا کہ اس وقت فاٹا کے حوالے سے تعليم صحت اور ديگر مسائل کے علاوہ امن وامان کا قيام سب سے بڑا مسلہ ہے جس کے ليے قبائلي عوام کا تعاون چاہيے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت کو فاٹا کو درپيشں مشکلات کا احساس ہے جہاں پر تعليمي شرح صرف 23 فيصد ہے جبکہ صحت کي سہوليات اور پينے کا صاف پاني بھي ميسر نہيں ہے اسي ليے قبائل کي ترقي کے ليے کئي منصوبوں پر کام جاري ہے اور فاٹا کے سالانہ ترقياتي پرگرام ميں 30 فيصد اضافہ کيا گيا ہے جبکہ آئندہ مالي سال ميں اس کو 100 فيصد بڑھايا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ ہر قبائلي ايجنسي ميں کيڈٹ کالج قائم کيا جائے گا جبکہ فاٹا کے ليے الگ سے ميڈيکل کالج بھي قائم ہوگا ،فاٹا سے تعلق رکھنے والے طلبائ کو تعليمي وظائف بھي ديئے جائيں گے جبکہ فاٹا کے ليے آٹے کے کوٹے ميں 532 ٹن کا اضافہ کرديا گيا ہے تاکہ ان کو سہولت کے ساتھ آٹا ميسر آسکے ۔انہوںنے کہا کہ فاٹا ميں بجلي کي فراہمي کے ليے حکومت ايک ارب روپے دے گي جبکہ نيک ٹيک کے ادارہ کے ذريعے وہاں کے بے روزگار افراد کو پيشہ ورانہ تربيت دينے کے علاوہ دوران تربيت ماہانہ تين ہزار روپے الاؤنس بھي ديا جائے گا اور پھر ان کي بيرون ملک نوکري کي کوشش بھي کي جائے گي ۔انہوںنے کہا کہ ہر قبائلي ايجنسي کو 100 لنگياں دي جائيں گي جبکہ لنگي الاؤنس ميں اضافہ بھي کيا جائے گا جبکہ بيرون ملک ملازمتوں ميں فاٹا کے ليے دس فيصد کوٹہ بھي مختص کيا گيا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پندرہ ہزار ليوي اہلکاروں کي بھرتي قبائلي علاقوں ہي سے کي جائے گي جس کي منظوري ہوچکي ہے جبکہ فاٹا کے ليے ليڈي ہيلتھ ورکرز کے کوٹے کو بھي دگنا کرديا گيا ہے کيونکہ ہم چاہتے ہيں کہ فاٹا کے جوانوں کے ہاتھوں ميں خود کش جيکٹوں کي بجائے کتاب اور قلم ہو۔انہوںنے کہا کہ پيشہ ورانہ اداروں ميں فاٹا کے ليے کوٹہ مقررکرنے کے علاوہ وہاں کے جنگلات کي ترقي کیليے بھي ڈيڑھ ارب روپے مختص کیے گئے ہيں جبکہ ڈيموں پر بھي کام ہورہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وہ خود جلد ہي ماربل سٹي کا سرحد ميں افتتاح کريں گے جبکہ معدنيات کے حوالے سے صوبے اور فاٹا ميں سروے کراياجائے گاتاکہ دونوں کے رہنے والوں کو روزگار بھي ملے اور ان کو رائلٹي بھي حاصل ہوجبکہ فاٹا ميں جہاں کوئي قدرتي آفت آئے گي وہاں کے ليے پانچ کروڑ روپے فراہم کيے جائيں گے۔انہوںنے کہا کہ وہ کرم ايجنسي کے شعيہ اور سني افراد سے اپيل کرتے ہيں کہ وہ آپس کا جھگڑا ختم کريں کيونکہ اس ميں کسي کا کوئي فاہدہ نہيں بلکہ سب کا نقصان ہي ہے اور اس سلسلے ميں وہ جلد ہي علمائ کرام کو بھي بھيجيں گے کہ وہ مسلے کو حل کريں اور جلد ہي اس سلسلے ميں شعيہ سني کانفرنس کا انعقاد بھي کيا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ مسائل کا پہلا حل سياسي مذاکرات اور گفت وشنيد ہي ہے کيونکہ طاقت کے استعمال ميں يہاں کے لوگوں ہي کا نقصان ہے اور جو عسکريت پسند بھي ہتھار پھينک ديں وہ ہمارے بھائي اور ساتھي ہيں ليکن جو ہتھيار نہ پھينکيں وہ امن کے قيام ميں مخلص نہيں ۔انہوںنے کہا کہ ہم قيام امن کے ليے قبائلي روايات کے مطابق امن معاہدے کرنے کے ليے تيار ہيں کيونکہ عسکريت پسندي کي ايک بڑي وجہ پسماندگي ہے جس کو دورکياجائے گا۔انہوںنے کہا کہ اگر ترقياتي کام ہونے کے باوجود غير ملکي آئيں تو پھر ان کاحل کيا ہونا چاہيے کيونکہ طاقت کا استعمال اچھا نہيں ليکن اگر عسکريت پسند فساد کريں تو پھر حکومت کو بھي عوام کي جان ومال کي حفاظت کے ليے اپني ذمہ دارياں نبھاني ہوں گي کيونکہ اگر عوام کي جان ومال محفوظ نہ ہو تو پھر مجھے وزيراعظم رہنے کا کوئي حق نہيں اور ہم عوام کے سامنے جوابدہ ہيں ۔انہوںنے کہا کہ 23 جولائي کو تمام اتحادي جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلاياگيا ہے جس ميں آرمي چيف اور ايجنسيوں کے سربراہ بھي شرکت کريں گے تاکہ مشترکہ لائحہ عمل اختيار کرکے قيام امن کے ليے راستہ نکالاجاسکے ۔انہوںنے اس موقع پر جرگے کے خرچے کیليے پانچ لاکھ روپے دينے کا اعلان بھي کيا ۔ جرگے کے دوران ملک وارث نے سپاسنامہ جبکہ منير خان اورکزئي ايم اين اے نے خطبہ استقباليہ پيش کيا۔وزيراعظم،گورنر اور وزيراعليٰ کو پگڑياں پہنائي گئيں اور تحائف پيش کيے گئے ۔
 

 


 
 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

 

 

تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan