BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Saturday,26 July 2008, 17:20 GMT 23:20 PST

 

قبائلي علاقوں سے کسي بھي ملک ميں کارروائي نہيں ہو ئي بھارت پاکستان کے سرحدي علاقوں پر حملے کر رہا ہے،صدر مشرف       


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ راولپنڈي


 صدر پرويز مشرف نے کہا ہے کہ کسي غير ملکي فوج کو پاکستان ميں کارروائي کي اجازت نہيں دي جائے گي۔ افغانستان اور بھارت کي طرف سے لگائے گئے الزامات بے بنياد ہيں۔ قبائلي علاقوں سے کبھي بھي ملک ميں کارروائي نہيں ہو ئي بلکہ بھارت پاکستان کے سرحدي علاقوں پر حملے کر رہا ہے۔ امريکي تھنک ٹينک کے سينئر اہلکار ڈاکٹر ہارلن اولمن نے اسلام آباد ميں صدر پرويز مشرف سے ملاقات کي۔اس موقع پر صدر پرويز مشرف نے کہا کہ اتحادي افواج کي طرف سے پاکستاني حدود کي خلاف ورزي کسي بھي صورت ميں برداشت نہيں کي جائے گي۔ انہوں نے کہا کہ پاکستاني حکومت دہشت گردي کے خلاف کارروائي کا حق محفوظ رکھتا ہے اور کسي بھي غير ملکي فوج کي دخل اندازي کي اجازت نہيں دي جائے گي۔ افغانستان اور بھارت کي طرف سے لگائے گئے الزامات کے حوالے سے صدر پرويز مشرف نے کہا کہ قبائلي علاقہ جات سے افغانستان ميں کوئي کارروائي نہيں کي جا رہي اور پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنياد ہيں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسي بھي ملک ميں شر پسندانہ کارروائيوں ميں ملوث نہيں بلکہ بھارت کي طرف سے سرحدي علاقوں پر حملے ہو رہے ہيں۔صدر مشرف نے کہا کہ ايسي کارروائيوں سے دہشت گردي کے خلاف عالمي جنگ ميں تعاون متاثر ہو سکتا ہے۔ افغان صدر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ افغان صدر اور حکومت پاکستان پر بے بنياد الزامات لگا رہے ہيں۔ پر امن افغانستان خود پاکستان کے حق ميں ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ہارلن اولمن نے کہا کہ امريکہ دہشت گردي کے خلاف جنگ ميں پاکستان ہر ممکن تعاون جارے رکھے گا۔

 

 


 
 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan