|
پنجاب نے لانگ مارچ کے موقع پر وفاقي حکومت
کوپوليس کي نفري فراہم کر نے کے معذوري ظاہر کر دي ۔
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد
پنجاب حکومت نے لانگ مارچ کے موقع پر وفاقي حکومت
کو پنجاب پوليس کي نفري فراہم کر نے کے معذوري
ظاہر کر دي ہے ۔نجي ٹي وي کے مطابق وفاقي حکومت نے
معزول چيف جسٹس
افتخار محمد چوہدري اور پي سي او کے تحت حلف نہ
اٹھانے والے عليٰ عدليہ کے ديگر ججز کي بحالي
کیلئے وکلائ اور سول سوسائٹي کے لانگ مارچ کے موقع
پر پنجاب حکومت سے2000نفري
طلب کي تھي تاکہ وفا قي دارالحکومت ميں صورتحال کو
کنٹرول کيا جاسکے تاہم پنجاب حکومت کي طرف سے
بتايا گيا ہے کہ لانگ مارچ کي وجہ سے پنجاب پوليس
کي ڈيوٹياں صوبہ بھر ميں لگي ہوئي ہيں اور نفري کم
ہونے کي وجہ سے وفاقي حکومت کو پنجاب پوليس کے
2000اہلکار
فراہم کر نا ممکن نہيں ۔جس کے بعد وفاقي حکومت نے
ہنگامي طورپر صوبہ سرحد اور آزاد کشمير حکومت سے
رابطہ کر کے نفري طلب کر نے کا فيصلہ کيا ہے ۔واضح
رہے کہ وکلائ اور سول سوسائٹي کے لانگ مارچ کے
شرکائ پروگرام کے مطابق بارہ جون کو اسلام آباد
پہنچيں گے اور اعلان کے مطابق پارليمنٹ ہاؤس کا
گھيراؤ کرينگے تاہم حکومت نے منگل کو ہي پارليمنٹ
ہاؤس کو جانے والے راستے کو بڑے بڑے کنٹينر کھڑے
کر کے بلاک کر ديا ہے اور شہر بھر ميں رينجرز اور
پوليس کي بھاري نفري تعينات کر دي ہے ۔
|