|
لانگ مارچ،راولپنڈي ،اسلام آباد کي سيکورٹي سخت۔
پوليس اہلکاروں کي چھٹياں منسوخ کردي گئيں رينجرز
اور پوليس کے ہزاروں اہلکار تعينات
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد
وکلائ کے لانگ مارچ کے پيش نظر راولپنڈي
اسلام آباد ميں سيکورٹي انتظامات مزيد سخت کرديئے
گئے ہيں ، پوليس نے مختلف مقامات پر ناکے لگا کر
گاڑيوں کي چيکنگ شروع کردي ہے ۔
وکلائ کا لانگ مارچ تيرہ جون کو پارليمينٹ ہاوس کے
سامنے پہنچے گا۔ مارچ ميں لاکھوں افراد کي شرکت کے
پيش نظر جڑواں شہروں ميں سيکورٹي کے فول پروف
انتظامات کئے گئے ہيں ۔شہر کے داخلي اور خارجي
راستوں پر ناکے لگائے گئے ہيں اور گاڑيوں کي چيکنگ
کي جارہي ہے ۔ شہر ميں امن و امان کے قيام کے لئے
اسلام آباد پوليس کے چار ہزار اہلکاروں کے ساتھ
ساتھ رينجرز ايف سي اور آزاد کشمير پوليس کي خدمات
بھي حاصل کرلي گئي ہيں جبکہ جڑواں شہروں ميں پوليس
اہلکاروں کي چھٹياں منسوخ کردي گئي ہيں ۔راولپنڈي
اسلام آباد ٹريفک پوليس نے لانگ مارچ کے لئے خصوصي
ٹريفک پلان جاري کرديا ہے ۔ پوليس حکام کا کہنا ہے
کہ تيرہ جون کو شہر ميں ٹريفک معمول کے مطابق چلے
گي ۔ لانگ مارچ کے شرکائ کے لئے پارکنگ کي عليحدہ
جگہ مخصوص کر دي گئي ہے ۔دوسري طرف جڑواں شہر وں
کے تما اسپتالوں ميں ريڈ الرٹ کرديا گيا ہے اور
عملے کي چھٹياں منسوخ کردي گئي ہيں جبکہ امدادي
ٹيموں کو لانگ مارچ کے شرکائ کے قريب رہنے کا حکم
ديا گيا ہے ۔ واضح رہے کہ حفاظتي انتظامات کے پيش
نظر پوليس نے شاہراہ دستور کو ريڈ زون ايريا قرار
ديکر پارليمنٹ ہاوس جانے والے تمام راستوں کو
خاردار تاريں اور کنٹينرز لگاکر بند کرديا تھا
تاہم پيپلز پارٹي کے شريک چيئر مين آصف علي زرداري
کي ہدايت پر تمام رکاوٹيں ہٹا دي گئي ہيں
|