BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Thursday,12 Jun 2008, 17:10 GMT 23:10 PST

 

لانگ مارچ ميں کوئي رکاوٹ نہيں ڈالي جائے گي۔ شہريوں کو جان ومال کا تحفظ فراہم کيا جائے گا اميد ہے وکلائ ريڈ زون ميں داخل نہيں ہونگے حکومت نے پاني اور کھانے کا بندوبست کيا ہے۔شيري رحمان کی پريس کانفرنس


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد


وفاقي وزير اطلاعات ونشريات شيري رحمن نے وکلائ کے لانگ مارچ ميں کوئي رکاوٹ نہ ڈالنے کي يقين دہاني کراتے ہوئے اميد ظاہر کي ہے کہ وکلائ طے شدہ ضابطہ اخلاق کي پابندي کرينگے اور ريڈ زون ميں داخل نہيں ہونگے انہوںنے کہاکہ لانگ مارچ کے موقع پر اسلحہ کي نمائش کي اجازت نہيں ہوگي شہريوں کو جان ومال کا تحفظ فراہم کيا جائے گا کوشش ہوگي کہ معمول کي ٹريفک رواں دواں رہے وکلائ کي ريلي ميں حکومت نے پاني اور آصف زرداري نے کھانے کا بندوبست کيا ہے جمعرات کو پي ٹي وي بورڈ روم ميں پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شيري رحمن نے بتايا کہ وزيراعظم سيد يوسف رضا گيلاني کي زيرصدارت اجلاس ميں لانگ مارچ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ ليا گيا اور اس کو پرامن بنانے اور شہريوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے پر وکلائ اور سياسي جماعتوں کے ساتھ مشاورت کي گئي جس ميں پيپلز پارٹي کي طرف سے ميں(شيري رحمن) وزيراعظم کے مشير داخلہ رحمن ملک وفاقي وزرائ سيد خورشيد شاہ راجہ پرويز اشرف قمرزمان کائرہ اور فاروق ايچ نائيک کے علاوہ مسلم ليگ (ن) کے احسن اقبال خواجہ آصف اور سينيٹر اسحاق ڈار شامل تھے انہوںنے کہاکہ وزيراعظم کي صدارت ہونے والے اجلاس ميں تمام معاملات کا جائزہ ليا گيا انشائ اللہ سارے معاملات طے ہوجائيں گے سياسي کميٹي کے اجلاس ميں لانگ مارچ کے جائزہ کے دوران يہ طے کيا گيا کہ شرکائ کے راستے ميں کوئي رکاوٹيں نہيں ڈالي جائيں گي اور متفقہ فيصلہ ہوا کہ حساس تنصيبات جس ميں ڈپلوميٹک انکليو وزيراعظم سيکرٹريٹ سپريم کورٹ قومي اسمبلي اور ايوان صدر وغيرہ شامل ہيں کي طرف نہيں بڑھا جائے گا ۔ لانگ مارچ کے منتظمين ميں اسلام آباد انتظاميہ اور وکلائ کميونٹي بھي شامل ہے شيري رحمن نے بتايا کہ بين الاقوامي برادري کو بھي يقين دہاني کرائي گئي ہے کہ ان کي سيکورٹي ہر صورت يقيني بنائي جائے گي۔ ہم نے وکلائ سے وعدہ کيا تھا کہ پيپلز پارٹي لانگ مارچ کے حق کا احترام کرتي ہے اور وکلائ کي تحريک ميں سب سے زيادہ قربانياں بھي پيپلز پارٹي نے دي ہيں اس ميں ہمارے لوگوں نے چيف جسٹس کي استقباليہ کميٹي ميں بہت قربانياں دي ہيں اس ميں ہمارے لوگ بہت سے شہيد بھي ہوئے ہيں۔ ہم نے تمام انتظامات وکلائ کو اعتماد ميں لے کر کئے ہيں۔ جس روٹ کا تعين کيا گيا ہے اس پر مکمل طور پر اتفاق رائے پايا جاتا ہے ۔ شرکائ اسلام آباد ميں فيض آباد کي طرف سے داخل ہونگے جو کشمير ہائي وے ہوتے ہوئے زيرو پوائنٹ سے سہروردي روڈ پر آبپارہ چوک سے اسي روڈ پر ايمبسي روڈ کي طرف سے پريڈ ايونيو تک پہنچيں گے۔ ان کے لئے سٹيج کا بھي بندوبست کيا گيا ہے ايک کنٹينر ان کے حوالے کيا گيا ہے جس کو بطور سٹيج استعمال کيا جائے گا انتظاميہ ان کو سہوليات فراہم کرے گي اس کے ساتھ پريڈ گراونڈ پر جہاں سٹيج بنے گا وہاں بھرپور سيکورٹي رکھي جائے گي۔ انہوںنے کہاکہ سيکورٹي کے حوالے سے وکلائ کے بھي خدشات ہيں اس ميں سياسي ورکرز بھي بہت ہوں گے جہاں تک وہ آنا چاہتے ہيں ہم انہيں آنے ديں گے انہوں نے بتايا کہ شرکائ کے لئے پيپلز پارٹي کے شريک چيئرمين آصف علي زرداري نے کھانے کا بھي بندوبست کيا ہے جبکہ حکومت صرف پاني کا بندوبست کرے گي۔ کسي بھي ہنگامي صورتحال سے نمٹنے کے لئے ايمبولينسز اور ديگر سہوليات بھي فراہم کي جائيں گي۔ جس ايريا کو مشترکہ طور پر ريڈزون بنايا گيا ہے انتظاميہ اور آرگنائزر کي کوشش ہوگي کہ کوئي اس طرف نہ جائے اور کوئي نقصان نہ ہو ۔ ہم کوشش کريں گے کہ واک تھرو گيٹس استعمال کئے جائيں ميڈيا سے بھي کہا گيا ہے کہ کيمرے واک تھرو گيٹس کے ذريعے اندر جائيں گے اور اميد ہے ميڈيا اس سلسلے ميں تعاون کرے گا کوئي بھي مسئلہ ہو تو ميڈيا اپنے نمائندوں کے ذريعے بتائيں ہماري کوشش ہوگي کہ کوئي مسئلہ پيش نہ آئے ۔ شيري رحمن نے بتايا کہ کسي کو اسلحہ کي اجازت نہيں ہوگي اس سلسلے ميں آرگنائزر بھي انتظاميہ سے تعاون کريں گے ہماري کوشش ہوگي کہ معمول کي ٹريفک رواں دواں رہے اس موقع پر ميڈيکل کي سہوليات بھي بندوبست کيا گيا ہے کسي بھي حادثات صورت ميں انتظاميہ کو ريڈالرٹ رہنے کي ہدايت کي گئي ہے اور اميد ہے کہ کوئي نقصان نہيں ہوگا شيري رحمن کے مطابق لانگ مارچ کے شرکائ تقريبآ بارہ بجے کے قريب پہنچيں گے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہيں کہ نہ صرف ميڈيا کو سہوليات پہنچائي جائيں بلکہ وکلائ کو بھي سہوليات مہيا کي جائيں اور ہماري کوشش ہوگي کہ عام شہريوں کے روزمرہ کے معمولات بھي متاثر نہ ہوں ۔ ہم ايک محدود حد تک ہي انتظامات کرسکتے ہيں کيونکہ ہميں کوئي اعدادو شمار نہيں بتائے گئے ايک سوال کے جواب ميں شيري رحمن نے بتايا کہ سٹيج پر لانگ مارچ والے ہي آرگنائزر ہوں گے ہم يا تو مانيٹرنگ روم ميں يا اپني اپني وزارتوں ميںہونگے۔انہوں نے بتايا کہ مجھے نہيں لگتا کہ مياں نواز شريف بھي وہاں ہوں گے ايک اور سوال پر شيري رحمن نے بتايا کہ شرکائ کے قيام کے حوالے سے کوئي معاہدہ نہيں ہوا ۔ آرگنائزر اور انتظاميہ دونوں کي ذمہ داري ہوگي کہ تمام معاملات احسن طريقے سے نمٹائے جائيں ايک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ عوام سے جو وعدہ کيا گيا ہے وہ پورا کيا جائے گا۔ ايک سوال پر انہوں نے کہا کہ بجٹ کي منظوري تک وفاقي حکومت کوئي پيسہ خرچ نہيں کرسکتي ۔ اتحادي ہر مسئلے ميں ہمارے ساتھ شامل ہيں اس ميں چا ہے حکومت سازي ہو يا سياسي معاملات ۔ ايک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ وزيراعظم نے کہا ہے کہ ہم اتحاديوں کے ساتھ مل کر معاملہ پرامن رکھنے کي کوشش کريں گے اس سلسلے ميں مشترکہ فيصلے کئے گئے ہيں شرکائ صرف پريڈ گراونڈ تک ہي جائيں گے ۔
 

 


 
 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

 

 

تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan