BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Thursday,12 Jun 2008, 09:28 GMT 15:28 PST

 

اميد ہے کہ وکلائ کا لانگ مارچ پرامن ہوگا، ہم نے کوئي دفعہ 144 نہيں لگائي‘شيري رحمان


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد


وفاقي وزير اطلاعات و نشريات شيري رحمان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ميں کسي بھي بڑے حادثے سے بچنے کيلئے سکيورٹي اقدامات کرنا ضروري ہيں اتني بڑي ريلي ميں کچھ بھي ہو سکتا ہے پيپلزپارٹي کے ساتھ بھي حال ہي ميں اس طرح کے بھيانک واقعات رونما ہو چکے ہيںاميد ہے کہ وکلائ کا لانگ مارچ پرامن ہو گا ہم نے کوئي دفعہ
144 نہيں لگائينجي ٹي وي سے بات چيت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے سول سوسائٹي وکلائ اور سياسي جماعتوں کے نمائندوں اور قائدين کیلئے سکيورٹي پلان تشکيل ديا ہے ان کي حفاظت کیلئے انتظامات کئے گئے ہيںکسي نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ميڈيکل ٹيموں کي سہولت دے رہے ہيں ہم نے ايسے بہت سے لانگ مارچ کئے ہيںہم اس جمہوري عمل کو پہنچانتے ہيں اور کہيں کوئي بھي رکاوٹ نہيں ڈالي جائے گي انہوںنے کہاکہ وکلائ لانگ مارچ ميں پنجاب حکومت کي بھي شرکت ہے اور سکيورٹي کے حوالے سے ہماري ان سے ميٹنگ ہوئي ہے اسلام آباد ميں انٹرنيشنل کميوٹي بھي موجود ہے پيپلز پارٹي اپني ريليوں ميں 27دسمبر اور18اکتوبر کو بہت بڑے دھماکے دیکھ چکي ہے اور بہت بڑي قربانياں دے چکي ہے انہوںنے کہاکہ عوام کو سکيورٹي مہيا کرنا ہر جمہوري حکومت حق ہوتا ہے اور ہم کررہے ہيںيقيناوکلائ کا لانگ مارچ پر امن ہے اور پرامن ہوگا پيپلز پارٹي کي ريلي بھي پر امن رہي ہيںاور اس ميں سياسي ليڈر آج بھي اور کل بھي تھے ان کا تحفظ حکومت کے ضروري ہوتا ہے ہم نے بھي اپوزيشن ميں رہتے ہوئے احتجاج کيا تھا کہ ہميں تحفظ فراہم کيا جائے ليکن اس وقت ہميں کوئي تحفظ فراہم نہيں کيا گيا تھا انہوں نے کہاکہ ہميں کچھ نہ کچھ اقدامات کرنے پڑيں گے حساس مقامات کاعلاقہ ريڈ زون کہلاتا ہے پارليمنٹ ہاؤس پارليمنٹ لاجز ايوان صدر وزير اعظم سيکرٹريٹ وزير اعظم ہاؤس وغيرہ اس زون ميں شامل ہيںاور ان علاقوں ميں ہر وقت سکيورٹي ہائي الرٹ رہتي ہے انہوں نے کہاکہ ہميں اميد ہے کہ وکلائ کي تحريک پر امن ہے اور پرامن رہے گي اور اس ميں شک و شبہ نہيں ہے اتنے بڑي ريلي ميں کچھ بھي ہوسکتا ہے۔ايک سوال کے جواب ميں انہوںنے کہاکہ کوئي کنٹينر نہيں لگايا گيا ہے جو بھي ہم کريں گے اپني اتحادي جماعت اوروکلائ کے صلاح و مشورے کررہے ہيں ہم چاہتے لانگ مارچ وکلائ کا جمہوري حق ہے اور ہماري کوشش ہے کہ يہ لانگ مارچ امن وامان کے ساتھ گزرے ۔ہم ابھي بجٹ پراسس سے گزر رہے ہيں اور کل پھر اسمبلي کا اجلاس ہے اور اس ميں بحث شروع ہوگي يہ بہت اہم بجٹ ميں اس ميں ججز کي بحالي کیلئے ہي سپريم کورٹ ميں ججز کي تعداد بڑھائي گئي ہے ہمارا عوام سے وعدہ تھا ہم پورا کرينگے ہماري عوام سے التماس ہے کہ آپ اپني نمائندہ حکومت پر بھروسہ رکھيں اور پارليمان پربھي اعتماد رکھيں سارے فيصلے ايک جمہوري عمل اور مشاورت کے تحت ہونگے ہماري کوشش ہے کہ ہم عام شہري اوروکلائ کے درميان ايک تواز ن رکھيں حکومت اپنے شہريوں کو تحفظ دے گي ہم نے کوئي دفعہ 144نہيں لگائي ۔
 

 


 
 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan