BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Saturday,14 Jun 2008, 14:20 GMT 20:20 PST

 

ججز کي بحالي کے مسئلے پر فنانس بل کي منظوري کے بعد غور کيا جائیگا ،رحمان ملک    


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد


وزير اعظم کے مشير داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ججز کي بحالي کے مسئلے پر
27يا28جون کو فنانس بل کي منظوري کے بعد غور کيا جائیگا لانگ مارچ کے اختتام کے بعد پريڈ ايونيو ميں ميڈيا سے بات چيت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہاکہ يہ پہلي دفعہ ہے کہ بغير کسي لاٹھي چارج آنسو گيس اور گولي چلے بغير الحمد للہ سارے سارا کا پروگرام خوش اسلوبي سے گزر گيا ہے انہوںنے کہاکہ پندرہ بيس کا ہزار کا جلوس تھا ميڈيا اور قانوني نافذ کر نے والے اداروں نے امن وامان کو يقيني بنانے کیلئے خلوص نيت سے کام کيااور اللہ تعاليٰ کے فضل و کرم سے کوئي ناخوشگوارواقعہ پيش نہيں آيا ۔ايک سوال کے جواب ميں انہوں نے کہاکہ تمام پروگرام کي مانيٹرنگ کي گئي اور اس کي تصاوير اور ويڈيو ہمارے پاس موجود ہے اگر آپ پانچ لاکھ کہتے ہيں تو پانچ لاکھ لوگ ہونگے ہم کہتے ہيں کہ يہ بيس ہزار ہيں انہوں نے کہاکہ يہ تحريک ہي ہماري ہے پيپلز پارٹي نے يہ موومنٹ شروع کي ايف ايٹ مرکزميں دھماکے کے دور ان ہمارے کارکن ہي شہيد ہوئے تھے ہم نے وکلائ کو خوش آمديد کہا ہے ہماري پارٹي نے لانگ مارچ ميں بھرپور شرکت کي ہے ہم قوم کو مايوس نہيں کرينگے آصف علي زر داري کے کہنے پر معزول ججز کو تنخواہيں ادا کر دي گئي ہيں پاکستان مسلم نواز اور پيپلزپارٹي دوجماعتيں ججز کي بحالي چاہتي ہيں طريقہ کار ميں اختلاف ہے انشائ اللہ وہ بھي دور ہوجائیگا انہوںنے کہاکہ سپريم کورٹ کے ججز کي تعداد بڑھا کر 29کردي گئي ہے ہم کوئي غير قانوني اقدامات نہيں اٹھانا چاہتے ہيں۔رحمان ملک نے کہاکہ ججز کي بحالي کے مسئلے پر27يا28جون کو فنانس بل کي منظوري کے بعد غور کيا جائیگا۔

 

 


 
 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan