BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Sunday,15 Jun 2008, 12:25 GMT 18:25 PST

 

کسي کو بھي پاکستان کے اندروني معاملات ميں مداخلت کي اجازت نہيں دي جائیگي،وزیرآعظم سید یوسف رضا گیلانی کی نجي ٹي وي سے گفتگو    


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد


وزير اعظم سيديوسف رضاگيلاني نے افغانستان کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کسي کو بھي پاکستان کے اندروني معاملات ميں مداخلت کي اجازت نہيں دي جائے گي۔افغان صدر حامد کرزئي کي جانب سے دي جانے والي دھمکي پر نجي ٹي وي سے گفتگو کرتے ہوئے وزيراعظم نے کہا کہ ہم نہ توکسي ملک کے اندروني معاملات ميں دخل اندازي کريں گے اور نہ کسي ملک کو اس بات کي اجازت ديں گے کہ وہ ہمارے معاملات ميں مداخلت کرے ۔ انہوں نے کہاکہ افغان صدر کے بيان سے دونوں ممالک کے عوام کے جذبات مجروح ہوں گے اور اس سے دونوں ممالک کے درميان دوستانہ مراسم ميں فرق پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم کابل کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہيں۔ پاکستان سرحد پر عسکريت پسندوں کي کارروائياں روکنے کے لئے تمام اقدامات کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردي کے خلاف ہم امريکا کي جنگ نہيں لڑرہے بلکہ يہ ہماري اپني بقا ئ کي جنگ ہے۔وزير اعظم نے کہا کہ پاکستان دہشت گردي کا خاتمہ چاہتا ہے جو کہ تمام برائيوں کي جڑ ہے۔
دریں اثنا دفتر خارجہ کے ترجمان محمد صادق پاکستاني علاقوں ميں افغان فورسز کي کارروائي سے متعلق صدر حامد کرزئي کے بيان کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ميں دہشت گردوں کے خلاف کارروائي پاک فوج کي ذمہ داري ہے ، افغان صدر کے حاليہ بيان پر اپنے رد عمل انہوں نے کہا کہ افغان نيشنل آرمي يا ايساف صرف افغانستان کے اندر کارروائي کرسکتي ہے جبکہ پاکستاني سرحدوں کے اندر کارروائي کا اختيار صرف پاک فوج کے پاس ہے چنانچہ اس بنيادي اصول کے خلاف جو بھي بيان آئے گا وہ نہ تو دہشت گردي کے خلاف جنگ ميں معاون ثابت ہوگا نہ ايسے بيانات سے خطے ميں پائيدار امن قائم ہوسکتا ہے


 

 


 
 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan