|
چيف جسٹس سميت تمام سپريم کورٹ کے معزول کئے گئے
ججوں کو تنخواہيں ادا کر دي گئي
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد
ملک ميں لگائي گئي ايمر
جنسي کے بعد معزول کئے گئے سپريم کورٹ کے
13ججوں
کو تنخواہ ادا کردي گئي ہے اور چيف جسٹس افتخار
محمد چوہدري نے
اپنا چيک وصول کرليا ہے ۔ جسٹس افتخار محمد چوہدري
کے ترجمان اطہر من اللہ نے تصديق کرتے ہوئے بتايا
کہ سيکرٹري قانون نے چيف جسٹس کے گھر جا کر انہيں
تنخواہ کا چيک پيش کيا ہے جبکہ اس موقع پر جسٹس
ناصر الملک اور جسٹس سردار رضا بھي موجود تھے۔
انہوں نے بتايا کہ جسٹس افتخار چوہدري کو چيف جسٹس
کي تنخواہ کے علاوہ ديگر الاونسز بھي دئيے گئے ہيں
جبکہ ان کے علاوہ ديگر معزول ججوں کي تنخواہ کے
چيک بھي تيار کر ليے گئے ہيں۔جنہيں تنخواہيں ادا
کردي گئي ہيں ان ميں جسٹس ناصر الملک جسٹس سر دار
رضا جسٹس خليل الرحمان رمدے جسٹس فلک شير جسٹس
فياض راجہ جسٹس تصدق حسين جيلاني ‘جسٹس غلام رباني
اور ديگر جج شامل ہيں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل
سندھ پشاور اور لاہور ہائي کورٹس کے معزول ججز کو
تنخواہيں ادا کر دي گئي تھيں واضح رہے کہ اس وقت
کے چيف آف آرمي سٹاف صدر پرويز مشرف نے تين نومبر
کو ايمر جنسي نافذ کر دي تھي جس کے بعد سپريم کورٹ کے
سات رکني بينچ نے صدر مشرف کے ان اقدامات کو غير
آئيني قرار دے ديا تھا. جس پر سپريم کورٹ سميت سندھ
پشاور اور ہائي کورٹس کے ججز نے پي سي او کے تحت
حلف اٹھانے سے انکار کر دیا تھا۔
|