|
نئي حکومت کے بجٹ سے بھي شوکت عزيز کي بوآرہي
ہے،بے نظير کارڈ کے بجائے ہرشہرميں لنگر کھولے
جانے چاہيے تھے ، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان
کی پريس کانفرنس
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد
تحريک انصاف کے چيئرمين عمران خان نے کہاہے کہ نئي
حکومت کے بجٹ سے بھي شوکت عزيز کي بوآرہي ہے،بجٹ
انقلابي يا عوامي نہيں ، بے نظير کارڈ کے بجائے
ہرشہرميں لنگر کھولے جانے
چاہيے تھے ، لانگ مارچ کامياب رہاہے،آصف علي ز
رداري اپني کرپشن کو چھپانے کیلئے صدر پرويزمشرف
کو تحفظ دے رہيں اور زردای ایک نیا مشرف
بنتا جا رھا ہے۔منگل منگل کو يہاں پريس
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان
ميں حقيقي جمہوريت اور آزادي اسي صورت ميں آئے گي
جب ہماري عدليہ آزاد ہوگي ۔عدليہ کي آزادي کے بغير
نہ تو حقيقي جمہوريت قائم ہوسکتي ہے نہ ہي لوگوں
کو انصاف مل سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ معزول چيف
جسٹس افتخار محمد چوہدري سميت ديگر معزول ججز
کوبہت جلد واپس لايا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ لانگ
مارچ کامياب رہاہے جس پر وہ وکلائ کو مبارک باد
پيش کرتے ہيں ۔عمران خان نے کہاکہ آصف علي ز رداري
اين آراو اور اپني کرپشن کو چھپانے کیلئے صدر مشرف
کو تحفظ دے رہيں ۔عمران خان نے قبائلي علاقوں ميں
امريکي حملوں کي شديد مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صدر
مشرف نے
70ملين
ڈالر ماہانہ تنخواہ کے عوض دوسروں کي جنگ اپنے ملک
پر مسلط کي ہے اور اپني ہي فوج نے اپنے شہريوں اور
اپنے شہريوں سے اپني فوج کومروايا ہے ۔اب امريکہ
ميں صدارتي انتخابات بھي قريب آرہے ہيں اور ہوسکتا
ہے کہ اسامہ بن لادن يا طالبان کاڈرامہ بنا کر
پاکستاني سرحدوں پر بمباري کردے ۔انہوں نے کہاکہ
آصف علي زرداري جس طرح امريکي سفارتخانے کاطواف
کررہے ہيں اس سے تو لگتا ہے کہ ايک اور مشرف پيدا
ہوگيا ہے ۔تاہم انہوں نے مقامي طالبان کے ساتھ بات
چيت کے ذريعے مسائل کوحل کرنے کے حوالے سے عوامي
نيشنل پارٹي کے کردار کي تعريف کي ۔انہوں نے
مطالبہ کياکہ بلوچستان ميں فوجي آپريشن بند کيا
جائے اور مذاکرات کاراستہ اختيار کياجائے ۔عمران
خان نے کہاکہ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ
موجودہ بجٹ سے بھي شوکت عزيز کي بوآرہي ہے ۔يہ بجٹ
انقلابي يا عوامي نہيں ہے ۔اس سے غريب لوگ مزيد
پسيں گے ۔وقت کاتقاضا تھاکہ بجٹ انقلابي ہو۔انہوں
نے کہاکہ اس وقت لوگ بھوگے مررہے ہيں ۔حکومت کوبے
نظير کارڈ کے بجائے ہرشہرميں لنگر کھولنے چاہييں
تھے ۔
|