BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Friday,20 Jun 2008, 11:05 GMT 17:05 PST

 

بلوچستان میںسات لاکھ سے زائد بچے تعلیم کی سہولت سے محروم ہیں     


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد


بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے میں سات لاکھ سے زائد بچے اب بھی تعلیم سے محروم ہیں اور اس تعداد میں ہر سال مزید اضافہ ہو رہا ہے ۔ وائس آف امریکہ کے خصوصی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم شفیق احمد خان نے بتایا کہ تعلیم کے شعبے میں ترقی نہ ہونے کی وجہ مالی وسائل کی کمی ، بد انتظامی اور معاشی بندشیں ہیں تاہم انکے بقول نئی حکومت اس شعبے کو خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
ان کے الفاظ میں”تعلیمی شرح گرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ پرائمری اسکولوں سے بچے فارغ ہونے کے بعد مڈل اسکولوں میں داخلہ نہیں لے پاتے۔ یہ بچے گیراجوں میں چلے جاتے ہیں یا ہوٹلوں میں ملازمت کرلیتے ہیں ۔چائلڈ لیبر کی باتیں تو ہوتی ہیں لیکن یہی بچے چائلڈ لیبرمیں چلے جاتے ہیں ۔ہمارے صوبے کے اسکولوں کی حالت اتنی خراب ہے کہ وہاں نہ ٹاٹ ہیں ،نہ دری ،چاک ،لائٹ اور نہ پنکھے ہیں پینے کا صاف پانی اور سیوریج کا بندوبست بھی نہیں ہے یہ تمام اس وجہ سے بھی ہیں کہ ہمارے پاس فنڈز نہیں ہیں اور مرکزی حکومت بھی اس حوالے سے کوئی امداددے رہی ہے۔“
ان کا کہنا تھاکہ بلوچستان میں پرائمری اسکولوں کی تعدادگیارہ ہزار سے زائد ہے جبکہ مڈل اسکول صرف آٹھ سو ستر اور اسی طرح ہائی اسکولوں کی تعداد اس سے بھی کم یعنی سات سو ہے ۔ماہر تعلیم پروفیسر محمد ارشاد نے بتایا کہ صوبے میں تعلیم کی شرح کم ہونے کی وجہ حکومت کی جانب سے ناقص منصوبہ بندی ہے جس کے باعث بمشکل تین فیصد طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرپاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ سال تعلیم کی مد میں دس ارب روپے فراہم کئے تھے جو ان کے مطابق تعلیم پر خرچ ہونے کی بجائے تعمیر و مرمت کے اندھے کھاتے پر صرف کئے گئے۔
اس طرح پاکستان کے قبائلی علاقوں اور صوبہ سرحد کے جنوبی اضلاع میں بھی کچھ ایسی طرح کا صورتحال ہیں۔


 

 


 
 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

 

 

تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan