BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Saturday,21 Jun 2008, 14:23 GMT 20:23 PST

 

پاکستان کا ايٹمي پروگرام محفوظ ہاتھوں ميں ہے، مغربي ممالک پروپيگنڈہ بند کر يں، صدر پرويز مشرف      


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام باد


صدر پرويز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کا ايٹمي پروگرام محفوظ ہاتھوں ميں ہے اور اس پر کوئي سمجھوتہ نہيں کيا جائے گا۔ مغربي ممالک پروپيگنڈہ بند کريں۔ سٹريٹجک پلانزڈويژن کے ڈائريکٹر ميجر جنرل خالد قدوائي نے ہفتہ کو راولپنڈي ميں صدر پرويز مشرف سے ملاقات کي اور پاکستان کي دفاعي صلاحيت کے حوالے سے تفصيلي بات چيت کي۔ اس موقع پر بات چيت کرتے ہوئے صدر پرويز مشرف نے کہا کہ پاکستان کا ايٹمي پروگرام محفوظ ہاتھوں ميں ہے اور اس تک کسي کو بھي رسائي نہيں دي جائيگي۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے کم سے کم ايٹمي صلاحيت برقرار کھےگا اور اپنا ايٹمي پروگرام جاري رکھے گا۔ اور اس پر کسي کے ساتھ کوئي بھي سمجھوتہ نہيں کيا جائے گا۔ صدر پرويز مشرف نے کہا کہ پاکستان کے ايٹمي پروگرام کے حوالے سے مغربي ممالک پروپيگنڈہ کرنا بند کر ديں کيونکہ پاکستان ايٹمي پھيلاؤ ميں ملوث نہيں ہے۔

 

 


 
 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

 

 

تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan