|
سزائے موت کے قیدیوں کي سزاعمر قید ميں تبدیل کرنے
کیلئے سمري صدر کو بھجوانے کا فیصلہ ،وزیراعظم کا
اسمبلي ميں خطاب
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام باد
حکومت نے سزائے موت کے قیدیوں کي سزاعمر قید ميں
تبدیل کرنے کے لئے صدر مملکت کو سمري بھجوانے
کافيصلہ کیا ہے یہ بات وزیراعظم سید یوسف رضا
گیلاني نے ہفتہ کو قومي اسمبلي کے اجلاس کے دوران
ایوان کو بتائي محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو
حکومتي واپوزیشن ارکان کي جانب سے ان کي55ویں
سالگرہ کے دن خراج عقیدت پیش کرنے کے موقع پر خطاب
کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو
شہید کے ساتھ ميں کئي اہم دوروں ميںموجود رہا ۔پارٹي
کے وائس چےئرمين اور پيپلزقومي اسمبلي کي حیثیت سے
بھي ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ڈکٹیٹر شپ کے
خلاف جدوجہد ميں ان کا ساتھ دیا ان کے پائے کے
لیڈر بہت کم پیدا ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ
محترمہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہم نے اسلام
آبادانٹر نیشنل اےئرپورٹ اور راولپنڈي جنرل ہسپتال
کا نام بینظیر بھٹو شہید سے موسوم کرنے کا فیصلہ
کیا ہے جبکہ راولپنڈي کے مري روڈ کا نام بھي
بینظیر شہید رکھا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ
راولپنڈي جنرل ہسپتال کا نام تبدیل کرنے کے ساتھ
ہي ميں نے ہسپتال کے لئے5کروڑ
روپے کي گرانٹ جاري کرنے کا حکم دیا ہے وزیراعظم
نے کہا کہ محترمہ کي سالگرہ کے موقع پر قیدیوں کي
سزاؤ ميں
90دن
کي معافي کا اعلان کیاگیا ہے جبکہ سزائے موت کے
قیدیوں کي سزا عمر قید ميں تبدیل کرنے کے لئے سمري
صدر مملکت کو بھجوائي جاري ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ
صحت اور تعلیم محترمہ بینظیر بھٹو کي ترجیحات ميں
شامل تھے اور ہمارے منشور کا حصہ ہیں اس وقت دنیا
ميں ہیپاٹائٹس کا مرض سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے
ميں نے وزیراعظیم کے خصوصي اقدامات پروگرام کے تحت
ہیپاٹائٹس کے مرض پر توجہ دینے کي ہدایت کي ہے ہم
ہیپاٹائٹس کے خلاف کوششو ميں دنیا ميں ایک چیمئن
کي حیثیت سے سامنے آنے کے خداہشمند ہیں انہوں نے
کہا کہ محترمہ کے تعلیم کے وژن کو آگے بڑھانے کي
غرض سے ميں قبائلي علاقوں کیلئے ٹرسٹ فاؤنڈیشن
قائم کرنے کا اعلان کرتا ہوں جہاں ایسے بچوں کي
دیکھ بھال ہوسکے گي جن کے والدین دہشت گردي
باانتہا پسندي کے نتیجہ ميں شہید ہوئے انہوں نے
کہا کہ ہم پاکستان کو انسانیت کے لئے ایک پرامن
اور محفوظ مقام بنانے کے خواہشمند ہیں دہشت گردوں
کے لئے نہيں۔ ہم سب مل کر ملک کو امن کا گہواہ
بنائیں گے آج ایوان نے محترمہ کو خراج عقید ت پیش
کرنے کے لئے جس یکجہتي کا اظہار کیا وہ قابل تحسین
ہے محترمہ کي بھي خواہش تھي کہ وسیع ترمفاہمت ہوني
چاہیے آج ایوان ميں اظہار ایکجہتي سے محترمہ کو ان
کي سالگرہ کا تحفہ مل گیا ہے۔
|