|
عوام سے وعدہ کرتے ہيں ججز ضرور بحال ہونگے، يوسف
رضا گيلاني
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ جہانياں
وزير اعظم يوسف رضا گيلاني نے کہا ہے کہ ہم پورے
خلو ص کے ساتھ عوام سے يہ وعدہ کرتے ہيں کہ ججز
ضرور بحال ہونگے،حکومت محترمہ بے نظير بھٹو شہيد
اور مياں نواز نواز شريف
کے مابين ہونے والے چارٹر آف ڈيموکريسي پر پوري
طرح قائم ہے ،ہم ايک دوسرے کے مينڈيٹ کا مکمل
احترام کريں گے۔ جہانياں ميں منعقدہ ايک جلسہ عام
کے دوران اپنے مختصر خطاب کے دوران انہوں نے کہا
کہ پارٹي کي چيئرپرسن محترمہ بے نظير بھٹو شہيد نے
ايک عظيم مقصد کے لئے اپني جان قربان کي تھي انہوں
نے جس مقصد کے ليے اپني جان کا نذرانہ پيش کيا تھا
ہم ان کا خون رائيگاں نہيں جانے ديں گے ہم ان کے
ادھورے مشن کي تکميل کريں گے ۔انہوں نے کہا کہ
محترمہ نے غريب عوام کي حاکميت کا خواب ديکھا تھا
ليکن ان تکميل کے ليے ان کو مہلت نہ مل سکي ہم
شہيد بي بي کے نظريات کو سامنے رکھ کر اس ملک ميں
عوامي راج قائم کريں گے عوامي طاقت کے ذريعے
پاليمنٹ ميں تبديلياں لائيں گے جس سے ملک ميں
قانون کي حاکميت ہو گي ہم پوري طرح سے مخلص ہيں
انشائ اللہ ججز ضرور بحال ہونگے ہم روٹي کپڑا اور
مکان کے وعدے کو عملي شکل ديں گے۔انہوں نے کہا کہ
عوام نے مرکز ميں پيپلز پارٹي کو اور صوبے ميں
مياں نواز شريف کو مينڈيٹ ديا ہے اس ليے ہم محترمہ
اور مياں نواز شريف کے لندن معاہدے کي پاسداري
کرتے ہوئے ايک دوسرے کے مينڈيٹ کا احترام کريں گے
۔وزير اعظم سيّد يوسف رضا گيلاني نے پريس کلب
جہانياں اور بار ايسوسي ايشن کو دس دس لاکھ روپے
کي گرانٹ اور ٹھٹھہ صادق آباد کو سوئي گيس کي
فراہمي کا اعلان کيا۔دريں اثنائ وزير خارجہ مخدوم
شاہ محمود قريشي نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ پيپلز پارٹي کے جيالے کارکنوںنے محترمہ بے
نظير بھٹو شہيد کے نظريے کو زندہ رکھنے کے ليے خون
کے عطيات پيش کيے ہيں ،گرگٹ کي طرح سے رنگ بدلنے
والے سياستدانوں کو عوام ناپسند کرتے ہيں ،حکومت
کو ابھي تين ماہ مکمل نہيں ہوئے ليکن اس کے خلاف
سازشيں شروع ہو چکي ہيں ليکن حکومت ہر سازش کا
مقابلہ کرتے ہوئے پانچ سال مکمل کرے گي ۔۔انہوں نے
کہا کہ ہم جمہوريت کے خلاف ہونے والي ہر سازش کا
مقابلہ کريں گے ،ہم عدليہ کي آزادي کے وعدے پر
قائم ہيں ،تمام ججز آئيني پيکج کے ذريعے ہي بحال
ہونگے اس کے ساتھ ساتھ ميڈيا کو بھي آزادي دي جائے
گي۔انہوں نے کہا کہ آمروں نے اس ملک کے آئين کا
حليہ بگاڑ کر رکھ ديا ہے ہم آمروں کي جانب سے کي
گئي تمام آئيني تراميم کو منسوخ کر کے تہتر کے
آئين کو اس کي اصل حالت ميں بحال کريں گے ۔
|