BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

+

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Sunday,04 May 2008, 09:27 GMT 14:27  PST

 

ججز کي بحالي کیلئے امريکہ کا دباؤ ہے نہ اين او سي لينے کي ضرورت ہے، نواز شريف
 


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ لندن

پاکستان مسلم ليگ (ن) کے قائد سابق وزير اعظم مياں محمد نواز شريف نے کہا ہے کہ ججز کي بحالي کیلئے امريکہ سے اين او سي لينے کي ضرورت نہيں ہے انشائ اللہ تمام ججز بحال ہو جائيں گے۔صحافيوں سے بات چيت کرتے ہوئے سابق وزير اعظم مياں نواز شريف نے کہاکہ انشا اللہ جلد ہي قرار داد کے ذريعے سپريم کورٹ کے معزول چيف جسٹس افتخار محمد چوہدري سميت تمام ججز بحال ہو جائيں گے اور اس مقصد کیلئے ہم نے تحفظات کے باوجود عبوري آئيني حکم کے تحت حلف اٹھانے والے ججزاور بہت سے فيصلے قبول کئے ۔ايک سوال کے جوا ب ميں نواز شريف نے کہاکہ ججز کي بحالي کیلئے ہميں امريکہ سے اين او سي لينے کي ضرورت نہيں ہے يہ ہمارا اندروني معاملہ ہے عوام کي حمايت اس کو جلد حل کيا جائیگا انہوںنے کہاکہ اس معاملے پر امريکہ کا کوئي دباؤ نہيں اور ہم کيوں امريکہ سے اين سي او ليں ؟ نواز شريف نے کہاکہ تمام مسائل عدليہ سے جڑے ہوئے ہيں اگرعدليہ بحال ہوگئي تو تمام مسائل خود بخود حل ہو جائيں گے ۔ ايک سوال کے سوال ميں جواب ميں نواز شريف نے کہاکہ ضمني اليکشن ميں حصہ لينا کا فيصلہ آپ سب سے پوچھ کرونگا ۔ 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan