BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Monday,05 May 2008, 11:00 GMT 16:00  PST

 

ضمني انتخابات ايک مرتبہ پھر ملتوي ‘پولنگ 18 اگست کو کرانے کا اعلان
 


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد

ملک بھر بالخصوص صوبہ سرحد ميں امن وامان کي بگڑتي ہوئي صورتحال اور جون ميں قومي اور صوبائي اسمبليوں ميں بجٹ کي تياري کے باعث ضمني انتخابات ايک مرتبہ پھر دو ماہ کیلئے ملتوي کر ديئے گئے ہيں اب يہ انتخابات
18جون کي بجائے 18اگست کو ہونگے ترميم شدہ شيڈول جلد جاري کر ديا جائے گاتاہم کاغذات نامزدگي داخل کرانے والے اميدوارو ں کيلئے دوبارہ کاغذات جمع کرانا ضروري نہيں ہو گايہ بات پير کو وفاقي سيکرٹري اليکشن کميشن کنور محمد دلشاد نے ’’اين اين آئي‘‘ سے خصوصي بات چيت کرتے ہوئے بتائيضمني انتخابات کيلئے کاغذات نامزدگي داخل کرانے کي پير کو آخري تاريخ تھي اور پيپلزپارٹي کے مرکزي رہنمائ بيرسٹر اعتزاز احسن اور مسلم ليگ ن کے صدر مياں شہباز شريف سميت بڑي تعداد ميں اميدواروں نے کاغذات داخل کرائے تھے ليکن اس اعلان کے بعد اميدواروں ميں مايوسي کي لہر دوڑ گئي ہےسيکرٹري اليکشن کميشن نے بتايا کہ کہ صوبہ سرحد کے ہوم سيکرٹري نے اليکشن کميشن سے درخواست کي تھي کہ صوبے ميں امن وامان کي صورتحال ٹھيک نہيں جس کے باعث ضمني انتخابات کچھ عرصے کيلئے ملتوي کئے جائيںجبکہ قومي اور صوبائي حکومتوں کے بجٹ بھي جون ميں پيش ہونے ہيں ان حالات کي بنا پر اليکشن کميشن نے فيصلہ کيا ہے کہ ضمني انتخابات کو دو مہينے کيلئے ملتوي کر ديا جائے اور انتخابات 18 اگست کو منعقد کرائے جائيںکنور محمد دلشاد نے بتايا کہ ضمني انتخابات کا نيا شيڈول بہت جلد جاري کر ديا جائے گا انہوں نے بتايا کہ جن اميدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگي متعلقہ ريٹرننگ افسروں کے پاس جمع کروا ديئے ہيں انہيں دوبارہ کاغذات نامزدگي جمع کرانے کي کوئي ضرورت نہيں ہو گيواضح رہے کہ ضمني انتخابات کيلئے کاغذات نامزدگي داخل کرانے کي پير کو آخري تاريخ تھي اور بڑي تعداد ميں اميدوار اپنے کاغذات داخل کرا رہے تھے ليکن اس دوران انتخابات ايک مرتبہ پھر ملتوي کرنے کا اعلان کر ديا گيااليکشن کميشن کي طرف سے ابتدائي طور پر جاري ہونے والے ضمني انتخابات کے شيڈول کے مطابق ضمني انتخابات3جون کو ہونے تھے ليکن بعد ميں شيڈول ميں تبديلي کرتے ہوئے انتخابات 18 جون کو کرانے کا اعلان کيا گيا جس کے باعث ملک بھر ميں مختلف قسم کي افواہيں گردش کرتي رہيں اور اب ايک مرتبہ پھر يہ انتخابات دو ماہ کیلئے ملتوي کر ديئے گئے ہيں اب يہ انتخابات 18 اگست کو ہوں گے۔گے۔اس سے قبل پاکستان مسلم ليگ (ن) کے صدر مياں شہباز شريف نے ضمني انتخابات ميں حصہ لينے کيلئے صوبائي دارالحکومت کے دو حلقوں سے کاغذات نامزدگي جمع کروا ئيے ہيں۔ واضح رہے کہ مياں شہباز شريف نے صوبائي دارالحکومت کے صوبائي حلقہ 141اور 154کے لئے سيشن جج شاہد حسين کي عدالت ميں اپنے کاغذات نامزدگي جمع کرائے ۔
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan