|
کالے جادو کا اثر يا پراسرار بيماري ،غريب آدمي کي
دوسري بيٹي بھي پر اسرار مرض ميں مبتلاہوگئي۔
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ نارنگ منڈي
کالے جادو کا اثر يا پراسرار بيماري ‘غريب آدمي کي
دوسري بيٹي بھي پر اسرار مرض ميں مبتلاہو گئي ۔
مقامي کامرس کالج کے کمپيوٹر ملازم طارق محمود نے
بتايا کہ اس کي نہم جماعت کي بيٹي ايک سال
تک پر اسرار مرض ميں مبتلا رہنے کے بعد تين روز
قبل انتقال کر گئي اور اب ايک سال کي بيٹي اچانک
پر اسرار مرض ميں مبتلا ہو گئي ہے ۔ عامل حضرات
کیمطابق يہ کالا جادو کا اثر ہے جبکہ ان کے گھر کي
دہليز کے نيچے سے کالے جادو کے نقش برآمد ہو ئے
ہيں اس نے روتے ہوئے بتايا کہ وہ اپني تمام جمع
پونجي خرچ کر چکا ہے اور گھر ميں فاقوں تک نوبت
آچکي ہے معمولي تنخواہ پر گھر کے اخراجات بھي پورے
نہيں ہوتے اس نے خدا واسطے عامل حضرات سے مطالبہ
کيا ہے کہ وہ کالے جادو کا اثر ختم کرنے ميں اسکي
مدد کريں وہ بہت غريب آدمي ہے اسکا گھر تباہ ہونے
سے بچايا جائے وہ ساري عمر دعا گو ہو گا۔
|