BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Thursday,08 May 2008, 09:42 GMT 14:42  PST

 

15 اگست تک ملک ميں بجلي کي لوڈ شيڈنگ کا شديد دباؤ ہے عوام تين ماہ حکومت سے تعاون کريں، راجہ پرويز اشرف
 


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد

وفاقي وزير پاني و بجلي راجہ پرويز اشرف نے کہا ہے کہ
15 اگست تک ملک ميں بجلي کي لوڈ شيڈنگ کا شديد دباؤ ہے عوام تين ماہ حکومت سے تعاون کريں اس کے بعد پاني کي سطح بلند ہونے سے اڑھائي ہزار ميگاواٹ بجلي کي پيداوار بڑھے گي اور صورتحال بہتر ہو گي موجودہ حکومت ملک ميں توانائي کے منصوبے شروع کر کے آئندہ تين سال ميں ملک سے بجلي کي کمي کا مکمل خاتمہ کر دے گي کوئي ايسا ڈيم نہيں بنائيں گے جس سے وفاق کو نقصان پہنچے زيادہ پاني اور بجلي والے ديگر مقامات موجود ہيں ان سے استفادہ کريں گے بجلي چوري ميں ملوث بڑے مگر مچھوں کو قابوکيا جائے گا جن کي فہرستوں کي تياري شروع ہےجمعرات کو سينٹ ميں ملک ميں بجلي کي کمي لوڈ شيڈنگ کے حوالے سے ہونے والي بحث سميٹتے ہوئے وفاقي وزير پاني وبجلي راجہ پرويز اشرف نے کہا کہ سينٹ ميں قائد حزب اختلاف نے لوڈ شيڈنگ اور توانائي کي کمي کے حوالے سے تقريبا ايک گھنٹہ بحث کي اور 1947ئ سے ليکر اب تک تمام بحرانوں کا ذمہ دار ہميں ٹھہرا ديا گيا حالانکہ ہميں اقتدار ميں آئے ہوئے 30دن ہوئے ہيں حزب اختلاف اور عوام ہميں اتني مہلت ديں کہ جتني مدت ميں ہم بجلي کي پيداوار ميں ضرورت کے مطابق اضافہ کرنے ميں کامياب ہو سکيںانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کوئي متنازعہ ڈيم نہيں بنائے گي کيونکہ پيپلزپارٹي وفاق کي علمت ہے متنازعہ ڈيم کے علاوہ ديگر آبي ذخائر سے بجلي کي پيداوار بڑھائي جا سکتي ہے راجہ پرويز اشرف نے کہا کہ حکومت نے فيصلہ کيا ہے کہ التوائ ميں پڑے ہوئے منصوبوں کو صاف شفاف طريقہ سے شروع کيا جائے اس کے علاوہ پرائيويٹ پبلک پارٹنر شپ سے توانائي کي پيداوار ميں اضافہ کے منصوبے بھي زير غور ہيں وفاقي وزير پاني و بجلي نے کہا کہ ملک ميں بجلي چوري کے باعث واپڈا کو 30 فيصد خسارہ کا سامنا ہے ايک فيصد خسارے سے 4 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے واپڈا کے تمام ادارو کو انتظامي اور ديگر امور کے حوالے سے کارکردگي بہتر بنانے کي سخت ہدايات جاري کي گئي ہيں بجلي چوري ميں ملوث کسي بھي بااثر شخص کو معاف نہيں کيا جائے گا اس وقت ملک کے بڑے بڑے ادارے اور مگر مچھ بجلي کے وا جبات عدم ادائيگي کے باعث نادہندہ ہيں ان اداروں کے ذمہ 170 ارب روپے سے زائد کے واجبات ہيں راجہ پرويز اشرف نے ايوان بالا ميں بحث سميٹتے ہوئے ہوئے کہا کہ پاکستان ميں واپڈا کے پاس دنيا کا بہتر ين ٹرانسمشن سسٹم موجود ہے جبکہ پڑوسي ملک کے پاس يہ سہولت نہيں پاکستان ميں کراچي سے بجلي لنڈي کوتل تک پہنچانے کي سہولت موجود ہے راجہ پرويز اشرف نے کہا کہ ملک ميں بجلي کي کمي کے باعث ان کے گھر ميں بھي لوڈ شيڈنگ ہوتي ہے ديہاتوں اور شہروں ميں برابر وقت کي لوڈ شيڈنگ ہوتي ہے انہوں نے کہا کہ ہم ايک يونٹ کم خرچ کر کے بجلي کي بچت سے 1.2 يونٹ پيداوار ميں اضافہ کر سکتے ہيں انہوں نے کہا کہ 15 اگست تک پاني کي سطح بہتر ہونے سے اڑھائي ہزار ميگاواٹ بجلي کي پيداوار بڑھ جانے سے لوڈ شيڈنگ ميں کمي آ جائے گي صرف تين ماہ تک لوگ اپنے لائف سٹائل ميں تبديلي لائيں انہوں نے کہا کہ پيپلزپارٹي کسي متنازعہ ڈيم کي تعمير کي بجائے وفاق کو اہميت ديتي ہے متازعہ ڈيم کے متبادل منصوبے جو کہ زيادہ بجلي کي پيداوار کرنے اور جلد مکمل کئے جا سکتے ہيں ان منصوبوں پر کام کر کے ملک سے بجلي کي کمي کو دور کيا جائے گا اسي طرح آبپاشي اور شہروں‘درياؤں کے نظام کو بہتر کر کے بجلي کي پيداوار ميں اضافہ کريں گےبجلي چوري ميں ملوث بڑے مگر مچھوں کو قابوکيا جائے گا جن کي فہرستوں کي تياري شروع ہےانہوں نے کہا کہ 1994ئ ميں پيپلزپارٹي کي حکومت نے فوري ضرورت کے تحت آئي پي پيز کو ٹھيکے ديئے جس پر اتنا کيچڑ اچھالا گيا کہ حقيقت دب کر رہ گئي1994ئ ميں حکومت کا ويژن تھا کہ اس نے معاہدے کئے اور 15 منصوبے لگائے گئے تين بلين ڈالر کي سرمايہ کاري کي گئي جس کي وجہ سے ہم پانچ ہزار پانچ سو ميگاواٹ بجلي لے رہے ہيں اس وقت اگر محترمہ بے نظير بھٹو يہ کام نہ کرتيں تو آج ہم اندھيروں ميں ڈوبے ہوتے مگر اس کے بعد افسوس کہ سياست کي بنا پر ايک ميگاواٹ بجلي بھي پيدا نہ ہوئي غازي بروتھا بھي پيپلزپارٹي کي حکومت کا کارنامہ ہے جس کي خاطر مقدمے بنے جلا وطن ہوئے اور پيپلزپارٹي کے رہنماؤں نے مصيبتيں جھيليں انہوں نے کہا کہ بجلي کے بحران کو اہم قومي مسئلہ سمجھنا ہے ميں نے واپڈا کا دفاع نہيں کرنا ہے واپڈا کو قوم کي خدمت کيلئے بنايا گيا ہے واپڈا ميں کالي بھيڑيں موجود ہيں جو عوام کا حق مار رہي ہيں کسي کو معاف نہيں کيا جائے گا ہم اس ايوان اور عوام کے سامنے جوابدہ ہيں واپڈا ميں غفلت اور کرپشن کا خاتمہ کيا جائے گا بجلي کي چوري کا سخت نوٹس ليا جائے گا اس کو ختم کرنے کے بھرپور اقدامات کئے جائيں گے اگر اس کو ختم نہ کر سکا تو بہت حد تک کم ضرور کر دوں گا انہوں نے اعلان کيا کہ اگلے تين سالوں ميں ملک سے لوڈ شيڈنگ کا مکمل خاتمہ کر ديا جائے گا 2200 ميگاواٹ بجلي حاصل کرنے کي منصوبہ کي گئي ہے۔
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan