|
مسلم ليگ کو تقسيم کرنے کي کوششيں کامياب نہيں ہوں
گي چودھري شجاعت‘ پرويزالٰہي
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ لاہور
پاکستان مسلم ليگ کے صدر و سابق وزيراعظم چودھري
شجاعت حسين اور قومي اسمبلي ميں قائد حزب اختلاف
چودھري پرويز الٰہي نے کہا ہے کہ مسلم ليگ کو
تقسيم کرنے کي کوششيں کامياب
نہيں ہوں گي۔ پارٹي رہنماؤں‘ عہديداروں اور
کارکنوں کي خواہش ہے کہ شرکت اقتدار کيلئے بھاگنے
کي بجائے پارٹي کو گراس روٹ سطح سے منظم اور متحرک
بنانے کي کوششيں جاري رکھي جائيں تاکہ وہ ئندہ
قومي انتخابات ميں ايک بار پھر سب سے بڑي جماعت کي
حيثيت سے سامنے سکے۔ دونوں رہنما پنجاب ميں ڈويژن
کي سطح پر منعقدہ خري تنظيمي اجلاس سے خطاب کر رہے
تھے جس ميں ڈيرہ غازيخاں ڈويژن کے عہديدار‘ منتخب
نمائندے اور ٹکٹ ہولڈرز شريک تھے۔ چودھري شجاعت نے
کہاکہ پاکستان کي سياسي تاريخ کا يہ منفرد باب ہے
کہ حکومت کے خلاف اپوزيشن کسي قسم کي سازشوں ميں
ملوث نہيں اس کے باوجود حکمران اتحاد ٹوٹ پھوٹ کا
شکار ہے اوراس ميں شامل لوگ اسمبليوں کے مستقبل کے
حوالے سے وہي لوگ خدشات اور تحفظات کا اظہار کر
رہے ہيں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم ليگ نے ہميشہ
جمہوري اقدار کي پاسداري کي ہے اور جمہوري عمل کے
تسلسل کيلئے ہر کوشش اور اقدام کي حمايت کي ہے۔
چودھري پرويز الٰہي نے کہاکہ جمہوري قوتوں کي يہ
ذمہ داري ہے کہ وہ جمہوري عمل کے تسلسل کيلئے اپني
ذات کے مفاد سے بالا ہو کر سوچيں اور کرسي کي
بجائے جمہوري سياست پر زور ديں۔ شرکت اقتدار کيلئے
اکثريتي جماعتوں کے پيچھے بھاگنے ميں کوئي عزت
نہيں ہے اور شرکت اقتدار کے حامي ہمارے بہت سے
ساتھيوں کو اس امر کا احساس ہو گيا ہے۔ کچھ ايسے
ہيں جو ابھي تک غلط فہمي کا شکار ہيں اور ان کي يہ
غلط فہمي بہت جلد دور ہو جائے گي۔ ہميں يہ سمجھ کر
اپني اصلاح کر ليني چاہئے کہ شرکت اقتدار موجودہ
حالات ميں پاکستان مسلم ليگ کيلئے کسي طرح بھي سود
مند نہيں ہے۔ چودھري پرويز الٰہي نے پارٹي رہنماؤں
اور عہديداروں پر زور ديا کہ وہ ضمني انتخابات ميں
اپنے اميدواروں کي کاميابي کيلئے بھرپور محنت کريں
اور لوگوں کو بچہ حکومت کي خاميوں کوتاہيوں اور
زيادتيوں سے گاہ کريں۔ اجلاس کے شرکائ نے چودھري
شجاعت حسين او ر چودھري پرويز الٰہي کي قيادت پر
مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور
دياکہ شرکت اقتدار کيلئے مارے مارے پھرنے کي بجائے
پارٹي ميں اتحاد اور تنظيم کو مضبوط بنايا جائے۔
پارٹي رہنماؤں اور کارکنوں کے حوصلے بلند ہيں اور
وہ کسي بھي زمائش ميں انشائ اللہ پورے اتريں گے۔
|