BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Wednesday,14 May 2008, 14:23 GMT 19:23 PST

 

پرائيويٹ سيکٹر سے 1200 ميگا واٹ بجلي حاصل کي جائے گي يکم جون سے رات نو بجے کے بعد کاروباري مراکز بند
يکم جون سے ملک بھر ميں گھڑياں ايک گھنٹہ آگے کر دي جائيں گي راجہ پرويز اشرف کي شيري رحمن کے ہمراہ پريس بريفنگ


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد

وفاقي کابينہ نے فيصلہ کيا ہے کہ پرائيويٹ سيکٹر سے
1200 ميگا واٹ بجلي حاصل کي جائے گي جبکہ يکم جون سے رات نو بجے کے بعد شاپنگ پلازے کمرشل سنٹرز اور دکانيں بند کر دي جائيں گي سائن بورڈز کيلئے بجلي فراہم نہيں کي جائے گي انڈسٹريل سيکٹر اپني ہفتہ وار تعطيل مختلف دنوں ميں کرے گا يکم جون سے ملک بھر ميں گھڑياں ايک گھنٹہ آگے کر دي جائيں گي جبکہ آئندہ تين ماہ کے دوران بجلي بچانے کيلئے دس لاکھ انرجي سيورز فراہم کئے جائيں گے پچاس فيصد سٹريٹ لائٹس بند رکھي جائيں گي تمام سرکاري دفاتر ميں صبح آٹھ بجے سے گيارہ بجے تک ائرکنڈيشنڈ چلانے پر پابندي ہوگي مالي مشکلات کيلئے کميٹي اور بجلي چوري کو روکنے کے لئے ٹاسک فورس تشکيل دي جائے گي بدھ کو وفاقي کابينہ کا پاني وبجلي کے بحران کے حل کے لئے خصوصي اجلاس وزيراعظم سيد يوسف رضا گيلاني کي زيرصدارت ہوا جس ميں کابينہ کے اراکين اور چاروں صوبائي وزرائ سميت کئي ماہرين نے شرکت کي اجلاس کے بعد وفاقي وزير اطلاعات شيري رحمن کے ہمراہ صحافيوں کو بريفنگ ديتے ہوئے وفاقي وزير پاني وبجلي راجہ پرويز اشرف نے بتايا کہ بارہ سو ميگا واٹ بجلي حاصل کرنے کے لئے پرائيويٹ سيکٹر سے سرمايہ کاروں کو دعوت دي جائے گي اس کے لئے انٹرنيشنل ٹينڈر ہوگا جو ميڈيا کے سامنے کھولا جائے گا اور نيپرا کے ريٹ کے مطابق جو لوگ اہل ٹھہريں گے ان سے بجلي خريدي جائے گي انہوں نے بتايا کہ پرائيويٹ سيکٹر سے بارہ سے اٹھارہ ماہ کے دوران ايک ہزار ميگا واٹ بجلي لي جائے گي اس کے لئے کاغذي کارروائي نہيں کي جائے گي اور بيس مئي 2008ئ کو اشتہار ديں گے 15 جولائي تک درخواستيں وصول کي جائيں گي انہوں نے بتايا کہ دو سو ميگا واٹ بجلي رينٹل بجلي گھر کے ذريعے حاصل کي جائے گي اور کراچي کو دي جائے گي اور کراچي سے بچنے والي بجلي ملک کے ديگر حصوں ميں تقسيم کي جائے گي انہوں نے بتايا کہ اس حوالے سے کميٹي وفاقي وزير پاني وبجلي چيئرمين نيپرا اور ايم ڈي ميپکو پر مشتمل ہوگي انہوں نے بتايا کہ وفاقي کابنيہ نے فيصلہ کيا ہے کہ بجلي کي بچت کيلئے شاپنگ پلازہ کمرشل سيکٹرز کو نو بجے بند کر ديا جائے گا اور يہ بندش 90 دن کيلئے ہوگي جس کا اطلاق يکم جون سے ہوگا انہوں نے بتايا کہ اس طريقے سے ہم پانچ سو ميگا واٹ بجلي کي بچت کرسکتے ہيں انہوں نے کہا کہ انڈسٹريل يونٹ ايک دن چھٹي کرنے کي بجائے مختلف دنوں ميں اپني چھٹياں رکھيں گے اليکٹرک سائن بورڈوں کو بجلي فراہم کرنے پر پابندي ہوگي تمام دکانيں اور کاروباري مراکزاتوار کي بجائے جمعہ کو چھٹي کريں گے اور اس حوالے سے کئي حلقوں نے مطالبہ بھي کيا تھا انہوں نے کہا کہ ايک ملين انرجي سيورز ورلڈ بنک کي شراکت سے وارنٹي کے ساتھ لئے جائيں گے دوسرے بلبوں کو ختم کرديں گے انہوں نے کہاکہ انرجي سيورز وارنٹي کے ساتھ خريدے جائيں گے تاکہ بجلي کوالٹي چيک کي جاسکے انہوں نے بتايا کہ انرجي سيورز کي قيمت بھي کم سے کم مقرر کرنے کي کوشش کي جائے گي انہوں نے کہا کہ تين ماہ کے لئے سورج کي روشني سے فائدہ اٹھانے کے لئے يکم جون سے ملک بھر ميں گھڑياں ايک گھنٹہ آگے کر دي جائيں گي پرائم منسٹرز سيکرٹريٹ پرائم منسٹرز ہاؤس اور حکومت پاکستان کے تمام دفاتر کے ائر کنڈيشنڈ صبح آٹھ سے گيارہ بجے تک بند رہيں گے انہوں نے کہا کہ وزارت پاني وبجلي کي مالي مشکلات کا جائزہ لينے کے لئے ايک کميٹي تشکيل دي گئي ہے کميٹي ميں نويد قمر ڈپٹي چيئرمين پلاننگ کميشن سيکرٹري فنانس اور سيکرٹري واٹر اينڈ پاور شامل ہيں ايک سوال پر انہوں نے کہا کہ وزارت پاني وبجلي کو 207 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے انہوں نے بتايا کہ بجلي چوري کو روکنے کے لئے ايک ٹاسک فورس بنا رہے ہيں بجلي چوري ميں واپڈا کے لوگ شامل ہوئے تو انہيں قرار واقعي سزا دي جائے گي چوروں کو معاف نہيں کيا جائے گا اور تعاون کرنے والوں کو سراہا جائے گا ايک سوال پر انہوں نے کہا کہ ايران سے گيارہ سو ميگا واٹ بجلي کي بات چيت جاري ہے اور ايران کے وزير توانائي پچيس چھبيس مئي کو پاکستان آئيں گے اور ان سے بات ہوگي انہوں نے بتايا کہ اگر ہم ايران سے بجلي ليتے بھي ہيں تو انفراسٹرکچر تيار کرنے کے لئے پانچ سال کا عرصہ درکار ہوگا ايک سوال پر انہوں نے کہا کہ دکانيں رات نو بجے بند ہونے سے لوڈ شيڈنگ ميں روزانہ ايک گھنٹہ کمي واقع ہوگي انہوں نے کہا کہ ہمارے پاور ہاؤسز کي پيداواري استعداد کم تھي ان کو بڑھا رہے ہيں جس سے ايک ہزار ميگاواٹ بجلي ميں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ اگلے سال کے آخر تک ملک سے لوڈشيڈنگ کا نام ونشان ختم کرديں گے ايک سوال پر انہوں نے کہا کہ جس طرح ديگر گھروں کي بجلي بند ہوتي ہے اسي طرح زرداري ہاؤس کي بھي بجلي بند ہوتي ہے بعدازاں وفاقي وزير اطلاعات شيري رحمن نے بتايا کہ کابينہ کے اجلاس ميں وزيراعظم سيد يوسف رضا گيلاني نے (ن) ليگ کے وزرائ کو خراج تحسين پيش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کا انتظار کر رہے ہيں ہمارا ان کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا ہماري کوشش ہے کہ يہ لوگ ہمارے ساتھ رہيں اور قوم سے جو وعدے کئے گئے ہيں ان کو پورا کيا جائے انہوں نے کہا کہ وزيراعظم سيد يوسف رضا گيلاني نے چين ميں آنے والے خطرناک زلزلے اور بھارت ميں ہونے والے بم دھماکوں ميں انساني جانوں کے ضياع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کيا انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے تمام وعدے پورے کرے گي وفاقي وزير اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے کوئي منصوبہ بندي نہيں کي اور ايک ميگا واٹ بجلي بھي پيدا نہيں کي اور ملک کو تتر بتر حالت ميں چھوڑ ديا انہوں نے کہاکہ جس طرح ديگر علاقوں ميں لوڈشيڈنگ ہوتي ہے اسي طرح منسٹرز کالوني ميں بھي بجلي بند ہوتي ہے ۔
 
 

 

 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan