BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Saturday,17 May 2008, 09:38 GMT 14:38 PST

 

100دن ميں تبديلي کا انتظار کر رہے ہيں اس کے بعد صبر کا پيمانہ لبريز ہو جائيگا اور تحريک کے سوا کوئي آپشن نہيں ہوگا‘قاضي حسين احمد


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ لاہور

جماعت اسلامي کے امير قاضي حسين احمد نے کہا ہے کہ ہم حکومت کي طرف سے
100دن ميں تبديلي لانے کا انتظار کر رہے ہيں ليکن اس کے بعد صبر کا پيمانہ لبريز ہو جائيگا اور تحريک کے سوا کوئي آپشن نہيں ہوگا‘نئے گورنر پنجاب کي تقرري سے ثابت ہو گيا ہے کہ اب بھي تمام اختيارات پرويز مشرف کے پاس ہيں اور اسکي مرضي کے بغير کچھ بھي نہيں ہو سکتا ‘وکلائ نے لانگ مارچ کا اعلاج کيا تو بھرپور ساتھ دينگے ‘18فروري کے بعد ملک ميں کوئي تبديلي نہيں آئي ۔ وہ گزشتہ روز منصورہ ميں اسلامک پبلک کيشنر کي افتتاحي تقريب کے موقع پر صحافيوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر جماعت اسلامي کے مرکزي ڈپٹي سيکرٹري جنرل فريد احمد پراچہ اور ديگر بھي موجود تھے ۔ قاضي حسين احمد نے کہا کہ ہم في الحال کوئي ايسا کام نہيں کرنا چاہتے جس سے حکومتي اتحاد يا حکومت کمزور ہو بلکہ ہم وزير اعظم يوسف رضا گيلاني کي طرف سے 100دن ميں تبديلي لانے کا جو وعدہ کيا گيا تھا اس کي تکميل کے انتظار ميں ہيں اور اگر يہ وعدہ پورا نہ ہوا تو ہمارے پاس تحريک چلانے کے سوا کوئي آپشن نہيں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 18فروري سے ابھي تک ملک ميں کوئي تبديلي نہيں آئي اور آج بھي امريکي مداخلت عروج پر ہے اور وہ جب چاہتے ہيں پاکستان ميں دہشتگردي کي کاروائي کر ديتے ہيں ۔ باجوڑ پر حملہ اصل ميں ہماري سالميت اور خود مختار ي پر حملہ تھا ہميں ہر صورت امريکي غلامي سے نجات حاصل کرنا ہوگي ۔ انہوں نے کہا کہ نئے گورنر پنجاب کي تقرري پر پيپلز پارٹي اور مسلم ليگ (ن) کے درميان اختلافات اس کا اندروني معاملہ ہے ليکن لگتا ہے کہ اب بھي ايوان صدر سے جمہوريت کے خلاف سازشيں جاري ہيں اور گورنر پنجاب کي تقرري کر کے بھي جمہوري قوتوں کو ايک خاص پيغام ديا گيا ہے ۔

 


 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan