BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Sunday,18 May 2008, 10:10 GMT 15:10 PST

 

امريکہ اور پاکستان کادہشت گردي کے خلاف جنگ جاري رکھنے پر اتفاق ‘صد ر بش اور يوسف رضا گيلاني کي مشترکہ پريس کانفرنس


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ قاہرہ

 وزيراعظم سيد يوسف رضا گيلاني نے کہا ہے کہ پاکستان ميں نئي جمہوري حکومت کے قيام کا مقصد نظام کي تبديلي ہےدہشت گردي کے خلاف جنگ ميں ہر ممکن تعاون کيلئے پرعزم ہے کيونکہ يہ عالمي مسئلہ ہے امريکي صدر بش نے کہا کہ دہشت گردي کے خلاف جنگ ميں پاکستان کا کردار قابل تعريف ہے اشيائ خوردني کے بحران سے نمٹنے کيلئے پاکستان کي ہر ممکن مدد کي جائے گيوزيراعظم سيد يوسف رضا گيلاني ورلڈ اکنامک فورم ميں شرکت کيلئے مصر کے چار روزہ دورے پر ہيں اپنے دورے کے دوران انہو ں نے امريکي صدر بش سے ملاقات کي ملاقات کے دوران وزيراعظم کي معاونت حنا رباني کھراور ديگر سفارتي اہلکاروں نے کي جبکہ امريکہ ميں نامزد پاکستاني سفير حسين حقاني ذاتي وجوہات کي بنا پر ملاقات ميں شامل نہ ہو سکے وزيراعظم کا يہ پہلا غير ملکي دورہ ہے اور امريکي صدر بش سے يہ پہلي ملاقات ہےملاقات کے بعد صدر بش کے ساتھ مشترکہ پريس کانفرنس کرتے ہوئے وزيراعظم سيد يوسف رضا گيلاني نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردي کے خلاف جنگ ميں اپني قائد بے نظير بھٹو کي شہادت سميت کئي قربانياں دي ہيں انہوں نے کہا کہ پاکستان انتہا پسندي اور دہشت گردي کے خلاف جنگ ميں تعاون کيلئے پرعزم ہے کيونکہ دہشت گردي ايک عالمي مسئلہ ہےوزيراعظم نے کہا کہ پاکستان ميں نئي جمہوري حکومت کے قيام کا مقصد نظام کي تبديلي ہے سيد يوسف رضا گيلاني نے کہا کہ صدر بش سے ملاقات ميں غذاتي قلت‘اقتصادي امور‘توانائي کي کمي اور دہشت گردي کے خلاف جنگ سميت ديگر اہم امور پر بات ہوئي ہے اس موقع پر امريکي صدر بش نے بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستاني وزيراعظم سے مختلف امور پر مفيد مذاکرات ہوئے ہيں جن سے بہتر نتائج برآمد ہوں گے انہوں نے دہشت گردي کے خلاف جنگ ميں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس جنگ ميں پاکستان کا کردار قابل تعريف ہے صدر بش نے اميد ظاہر کي کہ نئي حکومت کے قيام سے پاکستان امريکہ تعلقات مزيد بہتر‘مستحکم اور مضبوط ہوں گے صدر بش نے کہا کہ امريکہ اقتصادي شعبے ميں پاکستان کي مشکلات سے آگاہ ہے اور اشيائ خوردني کے بحران سے نمٹنے کيلئے امريکہ پاکستان کي ہرممکن مدد کرے گا اس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درميان ملاقات ميں پاک امريکہ تعلقات ‘اقتصادي تعاون‘معيشت دفاع اور سماجي شعبے ميں تعاون ‘ دہشت گردي کے خلاف جنگ اور بين الاقوامي صورتحال پر تفصيلي تبادلہ خيال ہوا۔

 


 
 

 

 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan