|
جان
بحق ہونے والوں کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی۔
مردان، پنجاب رجمنٹ سينٹرمارکيٹ ميں خود کش دھماکہ
چار اہلکاروں سميت
13
افراد جاں بحق
22
زخمي 8
کي حالت نازک چار سکيورٹي اہلکار جاں بحق ہوئے
حملہ آور کا سر اور ٹانگيں مل گئي ہيں ڈي جي آئي
ايس پي آر
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد + مردان
اپ ڈیٹ نیوز
صوبہ سرحد کے شہر مردان میں خودکش حملے میں
ہلاک ہونے والے تیرہ افراد کی نماز جنازہ ادا کردی
گئی ہے جن میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت
کی۔ موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ شہر میں
سکیورٹی مزید سخت کردی ہے اور تمام اہم علاقوں میں
سیکوریٹی فورسز کے اہلکاروں کو چوکس کر دیا گیا ہے۔
وقت اشاعت :Sunday,18
May 2008, 18:20 GMT 23:20 PST
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد + مردان
اپ ڈیٹ نیوز
مردان ميں پنجاب رجمنٹ سينٹر کے قريب واقع پي آر
سي بيکري ميں سامنے خود کش دھماکے ميں چار سکيورٹي
اہلکاروں سميت
13افراد
جاں بحق اور
22
زخمي ہوگئے جن ميں آٹھ افراد کي حالت نازک بتائي
جاتي ہے اطلاعات کے مطابق دھماکہ پي آر سي کي
ويڈيو مارکيٹ ميں واقع ايک بيکري ميں ہوا ۔ جس کے
نتيجے ميں پانچ سکيورٹي اہلکاروں سميت
13افراد
جاں بحق اور
22زخمي
ہوگئے زخميوں کو فوري طورپر سي ايچ ايم مردان
ڈسٹرکٹ ہيڈ کوارٹر مردان اور ليڈي ريڈنگ ہسپتال
پشاور منتقل کر ديا گيا ہے جن ميں آٹھ افراد کي
حالت نازک بتائي جاتي ہے ہسپتالوں ميں ايمر جنسي
نافذ کر دي گئي ہے جبکہ عوام سے زخميوں کیلئے خون
کے عطيات کي اپيل کي گئي ہے اطلاعات کے مطابق
دھماکے سے متعدد دکانوں کو بھي نقصان پہنچا اور
بجلي کي لوڈ شيڈنگ کي وجہ سے مريضوں کو طبي امداد
کي فراہمي ميں شديد مشکلات کا سامنا کر نا پڑا رہا
ہے واقعہ کے بعد سکيورٹي اہلکاروں نے علاقے کو
گھيرے ميں لے ليا اور سکيورٹي انتظامات مزيد سخت
کر ديئے گئے ہيں دوسري جانب ڈي جي آئي ايس پي آر
ميجر جنرل اطہر عباس نے خود کش دھماکے کي تصديق
کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار سکيورٹي اہلکار جاں بحق
ہوئے ہيں نجي ٹي وي کے مطابق جائے وقوعہ سے پوليس
کو خود کش حملہ آور کا سر اور ٹانگيں ملي ہيں ۔واضح
رہے کہ گورنر سرحد اويس غني بھي مردان ہيں انہوںنے
ايک ہاؤسنگ سوسائٹي کے افتتاح کے بعد تقريب سے
خطاب کيا اور جيسے ان کي تقرير ختم ہوئي تو وہاں
دھماکے کي آواز سني گئي ۔
بم دہماکے کے بعد وزيراعليٰ سرحد نے خود کش حملے
کي شديد مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دھماکہ حکومت کي امن
کوششوں کوسبوتاژ کرنے کي ايک کوشش ہے ۔انہوں نے
زخميوں کو علاج ومعالجے کي بہترين سہوليات فراہم
کرنے کي ہدايات کي ۔انہوں نے واقعہ ميں جاں بحق
ہونے والوں کے لواحقين کے لئے ايک ،ايک لاکھ
اورزخميوں کے لئے پچاس ،پچاس ہزارروپے معاوضے
کااعلان کيا۔دریں اثنا
پاکستان مسلم ليگ (ن) کے قائد مياں نواز شريف
پاکستان مسلم ليگ (ن) کے صدر شہباز شريف قومي
اسمبلي کي سپيکر ڈاکٹر فہميدہ مرزا ڈپٹي سپيکر
فيصل کريم کنڈي پاکستان مسلم ليگ (ق) کے صدر
چوہدري شجاعت حسين مسلم ليگ (ق) کے سيکرٹري جنرل
مشاہد حسين سيد نے مردان ميں ہونے والے بم دھماکے
کي پرزور مذمت کي اور اس ميں قيمتي جانوں کے ضياع
پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کيا ہے اپنے اپنے
الگ الگ مذہبي بيان ميں رہنماؤں نے کہاکہ شر پسند
عناصر ميں افرا تفري پھيلانے چاہتے ہيں جو قابل
مذمت ہے انہوںنے کہاکہ دہشت گردوں کا کوئي مذہب
نہيں ہوتا اور اسلام کسي بھي صورت بے گناہوں کي
زندگيوں سے کھيلنے کي اجازت نہيں ديتا انہوں نے
جاں بحق ہونے والوں کے ايصال ثواب کیلئے دعا کي
اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردي کا اظہار کيا
انہوں نے زخميوں کي بازيابي کیلئے بھي دعا کي ۔
|