|
جمہوريت دشمن عناصر وکلائ کي پر امن تحريک کو
سبوتاژ کرنے کي کوشش کرنا چاہتے ہيں ‘ طاقت سے
نمٹيں گے ‘ وزير قانون پنجاب
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ لاہور
حکومت پنجاب نے وکلائ کے لانگ مارچ کي بھرپور
حمايت اور معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدري سميت
تمام معزول ججز کو آئين اور قانون کے مطابق
پروٹوکول فراہم کرنيکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ
ہمارے پاس ايسي اطلاعات ہيں کہ جمہوريت دشمن عناصر
وکلائ کي پر امن تحريک کو سبوتاژ کرنے کي کوشش
کريں گے ليکن ايسے عناصر کيخلاف طاقت سے نمٹا
جائيگا ‘ گورنر پنجاب سے کوئي غلط فہمياں نہيں
تھيں تحفظات ضرور تھے ليکن ہميں اميد ہے کہ وہ
اپنے پکو اسکے برعکس ثابت کرنے کي کوشش کرينگے ‘
مائنس ون يا مائنس ٹو کے فارمولے کو کسي بھي صورت
قبول نہيں کيا جائے گا ‘ پيپلز پارٹي بھي ججز کي
بحالي کے معاملے پر ہمارے موقف کے قريب ترين ہے ۔
ان خيالات کا اظہار صوبائي وزير قانون رانا ثنا
اللہ خان نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلي کميٹي روم ميں
پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کيا ۔ رانا ثنا
اللہ خان نے کہا کہ ہم موجودہ عدليہ کو کسي بھي
صورت تسليم نہيں کرتے ‘افتخار محمد چوہدري ج بھي
پاکستا ن کے ئيني چيف جسٹس ہيں اس لئے پنجاب حکومت
جب بھي کوئي معزول جج پنجاب ميں ئيگا اسکو مکمل
پروٹوکول ديگي ‘ اسکا مقصد کسي کيساتھ محاذ رائي
نہيں بلکہ ئين اور قانون کي بالا دستي ہے ۔ انہوں
نے کہا کہ پيپلز پارٹي نے ابھي ہميں ئيني پيکج کے
حوالے سے کوئي مسودہ نہيں ديا جب انکي طرف سے کوئي
مسودہ ئيگا تو اسکے بعد ہي فيصلہ کرينگے کہ ہم نے
اسکي حمايت کرني ہے يا نہيں اس سے پہلے کچھ نہيں
کہا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اٹھارہ
فروري کے نتائج کو تسليم نہيں کيا اور ملک ميں
جمہوريت کے کيخلاف نہ صرف سازشيں کر رہے ہيں بلکہ
وکلائ کي تحريک کو بھي نقصان پہنچانے کي کوششوں
ميں مصروف ہيں ہم انہيںانصاف کے کٹہرے ميں لائينگے
اور انکے خلاف ئين اور قانون کے مطابق کارروائي کي
جائے گي ۔ انہوں نے کہا کہ سياسي جماعتوں ميں
اختلافات جمہوريت کا حصہ ہيں ‘پيپلز پارٹي اور
مسلم ليگ (ن) کے درميان کہيں معمولي اختلافات ہيں
تو لوگوں کو انکي طرف ديکھنے کي بجائے ايسے
اقدامات کي طرف ديکھنا چاہيے جس پر ہم دونوں متحد
ہيں‘ پنجاب ميں بھي پيپلز پارٹي کيساتھ تمام
معاملات پر امن طريقے سے طے پا رہے ہيں ۔ انہوں نے
کہا کہ ہم نے پہلے بھي ملک ميں ئين و قانون اور
انصاف کي فراہمي کيلئے قرباني دي ہے اور ئندہ بھي
ہم اس کے لئے پنجا ب حکومت سميت سب کچھ قربان کرنے
کيلئے تيار ہيں ۔ وزير قانون نے کہا کہ وکلائ کے
لانگ مارچ ميں اگر وکلائ قيادت نے کسي سياسي
قائدکو مدعو کيا تو وہ ضرور جائينگے ليکن في الحال
ہماري اطلاعات کے مطابق وکلائ کسي بھي سياسي قائد
کو ججز کے بارز ايسوسي ايشن سے خطاب کے دوران مدعو
نہيں کر رہے ليکن ہمارے عہديدار اور کارکن صوبہ
بھر ميںجسٹس افتخار محمد چوہدري سميت تمام معزول
ججز کا بھرپور استقبال کريں گے۔
|