|
اپيکا کي کال پر سينکڑوں کلرکوں کا گلے ميں روٹياں
ڈال کر پريس کلب کے باہر احتجاجي مظاہرہ
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ لاہور
آل پاکستان کلرکس ايسوسي ايشن (اپيکا ) کي کال پر
ملک بھر ميں بڑھتي ہوئي مہنگائي کیخلاف سينکڑوں
کلرکوں نے گلے ميں روٹياں ڈال کر گزشتہ روز لاہور
پريس کلب کے باہر احتجاجي مظاہرہ کيا
۔
مظاہرين نے ہاتھوں ميں بينرز اور پلے کارڈ بھي
اٹھا رکھے تھے جن پر ملک بھر ميں بڑھتي ہوئي
مہنگائي اور حکومت کے خلاف نعرے درج تھے ۔ مظاہرين
نے ننگے جسم گلے ميں روٹياں ڈال کر ٹوليوں کي شکل
ميں بھوک اور ننگ کے خلاف شديد سينہ کوبي کي ۔ اس
موقع پر پوليس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے
اہلکاروں نے سيکورٹي کے بھي انتہائي سخت انتظامات
کر رکھے تھے ۔ مظاہرے کے قيادت آل پاکستان کلرکس
ايسوسي ايشن پنجاب کے صدر چوہدري افضل ‘صدر لاہور
مختار کچر ‘مرکزي فنانس سيکرٹري سلطان ‘ڈپٹي
سيکرٹري جنرل پنجاب سيد انور داؤد اور پريس
سيکرٹري پنجاب ظہور و ديگر نے کي ۔ اس موقع پر
مظاہرين سے خطاب کرتے ہوئے چوہدري افضل نے کہا کہ
غريبوں کے ووٹ سے بننے والي حکومت غريبوں کي ہي
دشمن بن گئي ہے غريبوں کو ريليف دينے کي بجائے
مہنگائي کے بوجھ تلے دباديا گيا ہے ۔ انہوں نے کہا
کہ موجودہ حکومت نے آتے ہي پيپلز پارٹي کے شريک
چيئر مين آصف علي زرداري کے تمام مقدمات
15دنوں
ميں ختم کر ديئے اور مياں شہبازشريف کو بھي
سبزازار کيس ميں بري کر ديا مگر غريبوں کے مسائل
پہلے سے بھي کہيں بڑھ گئے ہيں ۔ انہوں نے مطالبہ
کيا کہ بڑھتي ہوئي مہنگائي کے پيش نظر موجودہ
تنخواہوں ميں
100فيصد
اضافہ کيا جائے جن ملازمين کي پچھلے سيشن ميں اپ
گريڈيشن نہيں ہوئي ان کو اپ گريڈ کيا جائے ۔
افسران کي طرح چھوٹے ملازمين کو بھي يوٹيلٹي بلز
کي مد ميں
10ہزار
روے ديئے جائيں اور وفاقي ملازمين کي طرح صوبائي
ملازمين کو بھي ہاؤس ريکوزيشن دي جائے ۔ شيخ ظہور
احمد نے کہا کہ روپے کي قيمت مہنگائي بڑھنے کي وجہ
سے بہت کم ہو گئي ہے اور عوام بھوک و افلاس سے تنگ
آکر خود کشياں کر نے پر مجبور ہيں ۔ انہوں نے کہا
کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہيں ہوتے ہمارا
حتجاج جاري رہے گا۔
|