BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Friday,23 May 2008, 11:03 GMT 16:03 PST

 

62 نکاتي آئيني پيکج کا مسودہ تيار کرليا گيا ،نواز شريف سميت ديگر رہنماؤں کو بھجوايا جائے گا ،آصف زرداري ساؤتھ ايشيائ فري ميڈيا ايسوسي ايشن (سيفما) کے زير اہتمام کانفرنس سے خطاب
 


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد

 

 پاکستان پيپلز پارٹي کے شريک چيئر مين آصف زرداري نے کہا ہے کہ 62 نکاتي آئيني پيکج کا مسودہ تيار کرليا گيا ہے ، اسے نواز شريف سميت ديگر رہنماؤں کو بھجوايا جائے گا اور اسے بجٹ سے پہلے پارليمنٹ ميں پيش کرنے کي کوشش کرينگے ، انہوں نے کہا کہ وکلا اور صحافيوں کي جدوجہد ميں پيپلزپارٹي ہميشہ ساتھ رہي ہے ، تمام مسائل سياسي طريقے سے حل کرنا چاہتے ہيں ، جمعہ کو مقامي ہوٹل ميں ساؤتھ ايشيائ فري ميڈيا ايسوسي ايشن (سيفما) کے زير اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداري نے کہا کہ ميڈيا اور جمہوريت کو جدا نہيں کيا جاسکتا ، دونوں ايک دوسرے کيلئے لازم وملزوم ہيں ، سيفما آزادي اظہار کيلئے ايک مينارہ نور کي حيثيت رکھتا ہے ، پيپلز پارٹي جمہوري جماعت ہے ، ميڈيا کو جمہوريت کے ذريعے آزادي دي ہے ، انہوں نے کہا کہ پيپلز پارٹي جس قدر تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کررہي ہے ، ميڈيا بھي اسي تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرے ، انہوں نے کہا کہ ميں وکلائ بھائيوں کے ساتھ ہوں ليکن ان سے درخواست ہے کہ وہ تمام مسائل جمہوري انداز ميں حل کرنے ديں ، ميں چاہتا ہوں کہ مسائل قانوني طريقے سے حل کئے جائيں ، ہم ججوں کو بحال کرينگے ليکن اس ميں کچھ وقت لگے گا ، انہوں نے کہا کہ ہم پارليمنٹ کي خود مختاري پر يقين رکھتے ہيں ، ہم نے 62 نکاتي آئيني پيکج تيار کرليا ہے ، جس کا مسودہ نواز شريف اورديگر قائدين کو بھجوايا جائے گا اور ہم کوشش کرينگے کہ اسے بجٹ سے پہلے پارليمنٹ ميں پيش کرديا جائے ، انہوں نے کہا کہ بھٹو شہيد ، بينظير بھٹو شہيدنے بھي ميڈيا کا ساتھ ديا ، ميں بھي ميڈياکے ساتھ ہوں ، انہوں نے کہا کہ پيپلز پارٹي کو معلوم ہے کہ جمہوريت کيا ہے ہميں کسي سرٹيفکيٹ کي ضرورت نہيں ، انہوں نے کہا کہ پيپلز پارٹي نے جمہوريت کي جتني بھاري قيمت ادا کي ہے اتني کسي اور نے نہيں کي ، انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات ميں بہتري چاہتے ہيں اور ويزا پاليسي ميں نرمي کے خواہشمند ہيں ، اس سلسلے ميں نواز شريف بھي ہم سے متفق ہيں انہوں نے کہا کہ وکلائ کي جدوجہد ہو يا صحافيوں کي يا پھر کسي آمر کے خلاف تحريک ہو ، پيپلز پارٹي ہميشہ پيش پيش رہي ہے ،پيپلز پارٹي نے عوام کو کبھي مايوس نہيں کيا ، انہوں نے کہا کہ سب لوگ يہ جاننا چاہتے ہيں کہ گندم کي قيمتيں کيوں زيادہ ہيں ؟ پٹروليم مصنوعات کيوں مہنگي ہيں ؟ ، ہم يقين دلاتے ہيں کہ ملک ميں جمہوريت لائيں گے اور گندم کي قيمتيں کم کرينگے ، پٹروليم مصنوعات کي قيمتوں ميں استحکام لائيں گے ، انہوں نے کہا کہ ميں اور ميري ٹيم چودہ چودہ گھنٹے کام کررہي ہے ، وزرائ بھي مسلسل کام ميں لگے ہوئے ہيں اگر ہم فارغ بيٹھے ہوں تو ہميں الزام دياجائے ، انہوں نے کہا کہ تمام معاملات اتفاق رائے سے حل ہونے چاہئيں ، کيونکہ اگر ہم متحد نہ ہوئے تو کچھ نہيں کرسکيں گے ، آصف زرداري نے کہا کہ ہم پاکستان بچانا چاہتے ہيں اس لئے صحافيوں کو ساتھ لے کر چلنے کي خواہش رکھتے ہيں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان ميں جمہوريت ابھي اتني مستحکم نہيں ہوئي ميں جمہوريت کيلئے جدوجہد کرنے والے صحافيوں کو خراج تحسين پيش کرتا ہوں اور سيفما کو مزيد فعال بنانے کا ارادہ رکھتے ہيں ، انہوں نے کہا کہ شيري رحمان بااختيار وزير ہيں ، اور اگر کسي کو مسئلہ ہو تو وہ ان سے رابطہ کرے اور شيري رحمان کے وعدے پيپلز پارٹي کے وعدے ہيں ، پيپلز پارٹي سيفما کو مزيد فعال بنانا چاہتي ہے ، ملک بچانا چاہتے ہيں اس لئے صحافيوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہيں ، پيپلز پارٹي نے کبھي عوام کو مايوس نہيں کيا ، سيفما کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقي وزير اطلاعات ونشريات شيري رحمن نے کہا کہ سياہي کا خون ابھي بھي ميري رگوں ميں دوڑ رہا ہے ، انہوں نے باجوڑ ميں جاں بحق ہونے والے صحافي محمد ابراہيم کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وکٹم فنڈ سے ان کے ورثائ کي مالي مدد کي جائے گي ، انہوں نے کہا کہ ايسے علاقوں ميں صحافيوں کو سيکورٹي فراہم کرنے کے حوالے سے حکومت سوچ رہي ہے ، پيپلز پارٹي نے جمہوريت کي بحالي کيلئے بہت قربانياں دي ہيں ، ہم آئين کي بالادستي اور پارليمنٹ کو مضبوط ديکھنا چاہتے ہيں ، انہوں نے کہا کہ محمد ابراہيم کے قتل کي رپورٹ وزارت داخلہ 48 گھنٹے ميں پيش کرے گا ، ملک ميں امن وامان کو قائم کرنے کيلئے ہر مثبت قدم اٹھايا جائے گا ، شيري رحمن نے کہا کہ وکٹم فنڈ ميں پيسے نہيں ہيں اس لئے ہم نے ديگر وزارتوں سے کہا ہے کہ وہ اس ميں حصہ ڈاليں ،انہوں نے کہا کہ ميڈيا کے حوالے سے قوانين بنانے ميں صحافيوں کي شموليت کو يقيني بنايا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ ذمہ دار صحافي حکومت کي رہنمائي کريں ، سيفما کانفرنس سے ديگر مقررين نے بھي خطاب کيا ۔
 

 


 
 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan