BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Tuesday,27 May 2008, 10:23 GMT 15:23 PST

 

ہر دن زندگي کا خري دن سمجھتا ہوں اور جب پريشان ہوں تو اللہ تعاليٰ سے رجوع کرتا ہوں اس کے بعد سو جاتا ہوں، نجي ٹي وي کوانٹرويو 


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد

 

وزيراعظم وزيراعظم سيد يوسف رضا گيلاني نے کہا ہے کہ وزيراعظم بننے کے بعد پرسنل لائف ختم ہو گئي ہے اور اہل خانہ کو بہت مس کرتا ہوں حتي کہ بعض اوقات بچوں کو بات کرنے کے لئے وقت لينا پڑتا ہے جو اچھا نہيں لگتا،جيل ميں پنکھے کے بغير رہے تو اب وزيراعظم ہاؤس ميں بھي ايئرکنڈيشنر بند کرا ديئے ہيں،بيٹے کي شادي کي تقريب کا پتہ بھي نہيں چلا اور يہ تقريب دھکم پيل ميں ہي گزر گئي،اولين ترجيح خوبصورت لباس اور سياست کرنا تھا ميرے والد نے بھي تمام دنيا کي سير کي تھي اور شايد ان کي طرف يہ سياحت کا شوق مجھے ملا تھامرغن غذاؤں سے پرہيز کرتا ہوں، ٹي وي کے سامنے جاگنگ کرتا ہوں،ہر دن زندگي کا خري دن سمجھتا ہوں اور جب پريشان ہوں تو اللہ تعاليٰ سے رجوع کرتا ہوں اس کے بعد سو جاتا ہوں،صف زرداري مزاح مزاح ميں بڑي بڑي باتيںکہہ جاتے ہيں،جيل ميں پي ٹي وي کے ڈرامے ديکھتا تھا اب حقيقي زندگي کا ڈرامہ ديکھ رہا ہوں،صدر ، چيف جسٹس اور مخدوم امين فہيم دعوت ديں تو مخدوم صاحب کي دعوت سب سے پہلے قبول کروںگا،جيل ميں گرميوں ميں بدن پر پِت نکل تي تھي تو دوستوں کے ساتھ بارش ميں نہاتے تھے،سب سے کم عمر وزير بنا اورپہلي دونوں مرتبہ اچانک وزارت ملي جس پر بے حد خوشي ہوئي، ايک نجي ٹي وي کو ذاتي زندگي کے حوالے سے ديئے گئے تفصيلي انٹرويو ميں وزيراعظم پاکستان نے کہا کہ و زيراعظم بننے کے بعد پرسنل لائف ختم ہوگئي ہے اور بہت زيادہ کام کرنا پڑتا ہے جس کيلئے ساري ساري رات جاگنا پڑتا ہے اوراگر نيند کا موقع ملتا بھي ہے تو صرف چار يا پانچ گھنٹے زندگي ايک روبوٹ کي طرح ہو گئي ہے صبح صبح ڈيلي شيڈول مل جاتا ہے اور پھر سارا دن اسي کے مطابق چلنا پڑتا ہے انہوں نے بتايا کہ وزيراعظم ہاؤس ميں ائرکنڈيشنر بند رکھنے کاحکم ديا ہے جب جيل ميں بند تھے تو وہاںپنکھا بھي نہيں چلتا تھا اور جب اليکشن کي مہم چلاتے ہيں تو درختوں کے نيچے بيٹھ کر کام کرتے ہيں اس ليے ائرکنڈيشنر کے بغير ہونے سے کوئي فرق نہيں پڑا وزيراعظم بننے کے بعد بہت سي باتيں اپني مرضي کے خلاف کرني پڑتي ہيں کيونکہ آپ کا عہدہ اس بات کا تقاضا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ وزيراعظم بننے کے بعد اہل خانہ کو بہت مس کرتا ہوں کيونکہ ان کے ساتھ مل بيٹھنے کا ٹائم نہيں ملتا اور بعض اوقات بچوں کو بھي ٹائم ليکر بات کرني پڑتي ہے جو کبھي کبھار بہت برا لگتا ہے بيٹے کي شادي کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کي شادي کي تاريخ ايسي فکس کي تھي کہ تمام مصروفيات ختم ہو چکي ہو تاہم اللہ کي مرضي کچھ اور ہي تھي جتني مصروفيات اس دن تھي اور کسي دن نہيں تھي اور مصروفيات پر کمپلينٹ بيٹے کي بجائے بہو نے کي تھيانہوں نے کہا کہ بيٹے کي شادي کي تقريب کا پتہ بھي نہيں چلا کيونکہ اتنے دھکے لگ رہے تھے کہ پتہ ہي نہيں چلا اور اس دن گھر بھي نہيں جا سکا اور ميرے ساتھ ديگر مہمانوں کو بھي دھکے لگے ہيں انہو ںنے کہا کہ لباس اور سٹائل انسان بچپن سے اپناتا ہے اور ہر کسي کا اپنا سٹائل ہوتا ہے تاہم ميري اولين ترجيح خوبصورت لباس اور سياست کرنا تھا ميرے والد نے بھي تمام دنيا کي سير کي تھي اور شايد ان کي طرف يہ سياحت کا شوق مجھے ملا تھا جب باہر جانے پر پابندي تھي تو خاندان کے افراد اور دوست باہر سے ان کے ليے کپڑے ليکر آتے تھے اور انہيں سب سے زيادہ کالا رنگ پسند ہے اپنے ليے بھي اور دوسروں کيلئے بھي يوسف رضا گيلاني نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے زيادہ تر سياستدان مغربي لباس زيادہ پہنتے ہيں اور اپنا لباس کم پہنتے ہيں ليکن ميں ہر قسم کے لباس پہننے کا شوقين ہوں انہوں نے کہا کہ کھانے کے معاملے ميں وہ بچپن سے ہي محتاط ہيں اور مرغن غذاؤں سے پرہيز کيا ہے پانچ سال جيل ميں مسلسل ہر روز ورزش کي ہے ليکن عام حالات ميں اتنا ٹائم نہيں ملتا کہ وہ ورزش کريں تاہم ٹي وي کے سامنے اکثر جاگنگ کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ وہ اپني زندگي سے مطمئن ہيں شعيب اختر کے معاملے ميں حکومت کي مداخلت پر کچھ نہيں کہا جا سکتا سياسي فيصلوں پر رشتہ دارياں کبھي بھي اثرا انداز نہيں ہوئيں دن ميں ايک بار اہليہ سے بات کرنے کي کوشش کرتا ہوں دوسروں کي غلطياں بھول بھي جاتا ہوں اور معاف بھي کر ديتا ہوں زندگي ميں بہت سي چيزيں بھول جانے کو دل کرتا ہے ليکن ناممکن ہے آخري بار بيگم کو شادي کي سالگرہ پر تحفہ ديا تھا مگر ياد نہيں کہ کيا حالانکہ پچھلے ہفتے ہي ديا تھا بہترين دوست بہت سے ہيں جن ميں ہارون غني چيمہ‘ عاطف سلمان‘ احمد خليل‘زاہد امين اور شکيل شامل ہيں جب ايک کام کے بارے ميں سوچتا ہوں اور وہ نہيں ہوتا تو بہت برا لگتا ہے تنہائي ملتي نہيں اس ليے تنہائي ميں سوچتا ہي نہيں تاہم وقت کي کمي کا احساس بہت ہوتا ہے کہ زندگي بہت کم ہے اور ہر دن کو آخري دن سمجھتاہوں پيار اور محبت ميں اظہار خيال بہت ضروري ہے بچوں سے اظہار کرتا ہوں ليکن ان کو پتہ نہيں لگنے ديتا ڈيپريشن ميں سب سے پہلے اللہ تعالي سے رابطہ کرتا ہوں اور سونے کي کوشش کرتا ہوں اليکشن ميںہارنے کے بعد بھي سو گيا تھا نيند نہ آنے اور کام کي زيادتي کي وجہ سے کبھي کبھي سونے کے لئے نيندور گولياںاستعمال کر ليتا ہوں ۔ سيد يوسف رضا گيلاني نے کہا کہ آصف علي زرداري بہت مزاح کرنے والے انسان ہيں اور وہ مذاق مذاق ميں بڑي بڑي باتيں کر جاتے ہيں لطيفے سننا اور سنانا اچھا لگتا ہے اور ان پر کھل کر مسکراتا ہوں جب جيل ميں تھا پي ٹي وي کے ڈرامے ديکھتا تھا کيونکہ وہا ںپر دوسري چوائس نہيں تھي اب اتنا ٹائم نہيں ملتا اور اب حقيقي زندگي کا ڈرامہ ديکھ رہا ہوں جو لمحہ بہ لمحہ تبديل ہوتا جاتا ہے شيري رحمان کے پاس دو تين وزارتيں ہيں جب انسان اتنے آگے آ سکتا ہے تو کام کا اتنا لوڈ بھي برداشت کر سکتا ہے ميں جب خود پہلي بار وفاقي وزير بنا تھا تو اس وقت طالب علم تھا اور پاکستان کا سب سے کم عمر وفاقي وزير تھااور اب تو وزارتيں بہت مختصر ہو گئي ہيں پہلے امور نوجوان، کلچر، ثقافت کي ايک وزارت تھي اب ارکان کو کھپانے کے لئے وزارتوں کو تقسيم کر ديا گيا ہے اس ليے اب يہ عہدہ اتنا بڑا نہيں کہ کوئي يہ کام سرانجام نہ دے سکے شيري رحمان قابل انسان ہيں اور ان کيلئے تين وزارتيں کوئي معاني نہيں رکھتيں انہوں نے کہا کہ بچپن سے ليکر آج تک عادت ہے کہ صبح کے ناشتے ميں اخبار ضرور پڑھتا ہوں ايک لحاظ سے اخبار ميرا ناشتہ ہے ناشتہ معمولي سا ہوتا ہے دو انڈوں کي سفيدي‘ايک سلائس بريڈ بغير مکھن اورايک کپ چائے بغير چيني کے استعمال کرتا ہوںانہوں نے کہا کہ جب کوئي بھي ميٹنگ يا کام کر رہا ہوتا ہوں تو صر ف کھانے پينے کے ٹائم ميں کھاتا اور پيتا ہوں اور کوشش ہوتي ہے کہ دوستوں کے ساتھ ملکر کھاؤں خواتين سے متاثر ہونے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے اپئرنس ديکھي جاتي ہے پھر اس کے بول چال سے بھي اس کي شخصيت کا اندازہ لگايا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ وہ پرانے گانے سننے کے شوقين ہيں اور اکثر لتا اور رفيع کے گانے سنتا ہوں مگر گنگناتا نہيں ہوں باتھ روم ميں گنگنانے کے ذوق سے ميں محروم رہا زندگي ميں محبت ايک سے زيادہ بار ہوني چاہئے زندگي کا بہترين دور يونيورسٹي کا دور تھا۔ اس دور کے دوست بہت زيادہ ياد آتے ہيں يونيورسٹي کي کنٹين ميں بہت کم بيٹھتا تھا اور يونيورسٹي کے دور ميں بھي سياسي زندگي ميں وقت گزارنا اچھا لگتا تھا ايک سوال پر انہوں نے کہا کہ صدر پرويز مشرف، چيف جسٹس اور امين فہيم کھانے کي دعوت ديں تو کھانے کي دعوت سب سے پہلے مخدوم امين فہيم کي قبول کروں گاکيونکہ وہ پارٹي کا حصہ ہیں اور دوست بھي ہيں چيف جسٹس کيلئے تحريک ميں بھرپور حصہ ليا جيلوں ميں گيا تھانوں ميں رہا ليکن کبھي چيف جسٹس سے نہيں ملا نہ آج کے چيف جسٹس اور نہ ہي کسي گزشتہ چيف جسٹس سے اور يہ اصولي بات تھي کيونکہ ميرا کيس ان کے ہاں زيرالتوائ ہےسب سے پسنديدہ کام کسي بہترين اور نزديکي دوست سے بات کرنا ہے ۔ جيل ميں گرمي کي وجہ سے بدن پر پت (چھوٹے چھوٹے دانے) نکلتي تھي تو بريگيڈيئر امتياز اور ديگر ساتھيوں کے ساتھ بارش ميں نہايا کرتے تھے اور بچپن ميں بھي نہايا کرتے تھے تاہم اب ايسا نہيں کر سکتايوسف رضا گيلاني نے کہا کہ کس کا دل نہيں کرتا کہ ريستورانوں ميں کھانے کھائے يا کسي ريڑھي پر کھڑا ہوکر چاول چنے کھائے مگر وزيراعظم بننے کے بعد بہت سي پابندياں لگ جاتي ہيں آپ گاڑي کے شيشے نہيں کھول سکتے چھت نہيں کھول سکتے کہيں يہ رکنے نہيں ديتے اور ان سب کي کمي بہت ہوتي ہے مگر کچھ نہيں کيا جا سکتا عورتيں بہت کم کرتي ہيں اور ميں خود عورتوں کے ساتھ کام کر چکا ہوں بے نظير بھٹو بھي بہت کام کيا کرتي تھيں ميري شخصيت پر سب سے زيادہ اثر والد کا ہے سب سے زيادہ خوش اس دن ہوا جب پہلي باروفاقي وزير بنا کيونکہ يہ ايک سرپرائز تھا ميرے ليے سابقہ وزيراعظم محمد خان جونيجو کي بيٹي فضہ جونيجو اور ميري بيوي کلاس فيلو تھيں جنہوں نے مجھے آگے جانے ميں بہت مدد کي تھي، ميں لاہور ميں تھا انہوں نے فون کرکے کہا کہ کيا پ اسلام باد نہيں سکتے ميں نے کہا کب ؤں انہوں نے کہا ج ہي جائيں يہاں يا تو مجھے وفاقي وزير بنا ديا گيا اور ميں کابينہ ميں سب سے کم عمر وزير تھا وہ ميرے ليے بہت قابل احترام شخصيت ہيں۔ دوسرا مرتبہ جب وزير بنا تو ميں اردن ميں پاکستان کے قومي آزادي کے دن پر مہمان تھا جہاں مجھے ايک جنرل نے بتايا تھا کہ مجھے وزارت سونپي گئي ہے اور پوچھنے پر بتايا کہ بے نظير نے مجھے وزارت سياحت کا قلمدان دينے کا فيصلہ کيا ہے تاہم جب ميں واپس وطن آيا تو تب حلف اٹھايا تھا وہ دن بھي بہت خوشي والا دن تھا کيونکہ اس دن صرف ہم دو لوگوں ميں اور نصرت بھٹو نے حلف اٹھايا تھا اس پر پارٹي ميں بہت اعتراض ہوا تھا چونکہ ميں نے نئي نئي پارٹي جوائن کي تھي اس لئے جيالوں نے ميرے وزير بنانے پر بہت شور مچايا تھا،ايک سوال پر وزيراعظم نے کہا کہ رحمان ملک‘ شيري رحمان‘ فاروق ايچ نائيک اور شاہ محمود قريشي سميت سب وزرائ سے اميديں ہيں اور نواز ليگ کے وزرائ سے بھي اميديں ہيں پي پي پي کي حکومت اتحادي حکومت ہے جس ميں پي پي پي‘ ن ليگ‘اے اين پي اور مولانا فضل الرحمان کے وزرائ شامل ہيں اور تمام وزرائ ميرے ليے ايک جيسے ہيں اور يہ ايک بہترين ٹيم ہے اس لئے يہ نہيں کہہ سکتا کہ کس وزيرسے زيادہ اميديں وابستہ ہيں ايسي بات کرکے مجھے نہ لڑائيں۔جب ججوں کي بحالي کا مسئلہ حل ہو جائے گا تو ن ليگ وزارتوں ميں واپس آ جائے گي عابدہ پروين ‘اے نير اور نيرہ نور کے گانے سننا پسند کرتا ہوں
 

 


 
 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan