|
ہفتہ لال مسجد شروع، جامعہ حفصہ کي طالبات کا
مظاہرہ، جانبحق ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد
ہفتہ لال مسجد شروع،جامعہ حفصہ کي طالبات نے جمعہ
کے روز یہاں لال مسجد کے باہر سانحہ لال مسجد ميں
جان بحق ہونیوالوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے
مظاہرہ کیا مظاہرے
کي قیادت ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کے چیف کوارڈينیٹر
خواجہ خالد کررہے تھے سینکڑوں کي تعداد ميں طلبائ
وطالبات نے مظاہرے ميںشرکت کي ۔مظاہرین نے ہاتھوں
ميں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر لال
مسجد کے شہدائ کو سلام ،غازي تیرے جانثار بے شمار
بے شمار، مولانا عبدالعزیز کو رہا کرو، اور دوسرے
مختلف قسم کے نعرے درج تھے مظاہرین ميںجامعہ حفصہ
کي طالبات نے روایتي برقعے اوڑھ رکھے تھے جب کہ
سول سوسائٹي کے اراکین اور ننھے منے بچے شامل تھے
ننھے بچوں نے ہاتھوں ميںجھنڈے اور ماتھے پر کلمہ
شہادت کي پٹیاں باندھ کر سٹرک کے درمیان کھڑے غازي
عبدالرشید مرحوم کے حق ميں نعرے بازي کي، جامعہ
حفصہ کي طالبات نے جامعہ حفصہ کي دوبارہ تعمیر اور
مولانا عبدالعزیز کي رہائي کے لئے نئي حکومت سے
اپیل کي اس موقع پر خالد خواجہ نے کہا کہ سانحہ
لال مسجد ميں شہید ہونیوالوں کو خراج عقید پیش
کرنے کیلئے ہفتہ لال مسجد ميں پوراہفتہ احتجاجي
مظاہرے جاري رہیں گے۔
|