BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Sunday,02 March 2008, 14:40 GMT 19:40 PST

 

جلد مسلم لیگ (ق) کی حکومت ہوگی۔


شیخ جاوید اقبال
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اٹک

 ضلع ناظم اٹک اور چوہدری برادران کے معتمد خاص میجر(ر) طاہر صادق نے کہا ہے کہ نئی حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی کیونکہ وہ ابھی سے نگران حکومت کے ذریعے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھا رہے ہیں تاکہ نئی حکومت مہنگائی کے الزام سے بچ سکے۔وہ بی بی سی ون کو خصوصی انٹرویو دے رہے تھے۔انھوں کا کہنا تھا کہ عوام کو بہت جلد کھوٹے اور کھرے کی پہچان ہو جائے گی۔اور انشااللہ تعالی عنقریب پھر مسل لیگ(ق) کی حکومت ہو گی۔طاہر صادق نے ضلع اٹک کے سیاسی صورتحال اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بتایا کہ ہم نے ضلع کی ترقی اور عوام کی خوشخالی اور ان کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ، تعلیم کے فروغ اور بےروزگاری کے خاتمے کے لئے جو اقدامات کئے ہیں کوئی مائی کا لعال اس طرح نہیں کر سکتا ہے، وہ بی بی سی ون سے خصوصی بات چیت کر رہے تھے۔ فتح اور شکست الیکشن کا حصہ ہوتی ہے، ضلع بھر کی صوبائی اسمبلی کی دو اور قومی اسمبلی کی ایک نشست پر کامیابی دلانے پر ضلع اٹک کے عوام کے بے حد مشکور ہیں۔ہمارے مخالفین میں اتنا دم خم نہیں کہ وہ ہماری طرح عوامی خدمت کر سکیں، ہماری صوبائی اسمبلی کی تین اور قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر ناکامی کی وجوہات جو بھی ہوں اس میں اللہ کی طرف سے کوئی بہتری ہو گی۔ ہار جیت عارضی چیز ہوتی ہے۔ جیتنے والوں کے چہروں پرکوئی خوشی نظر نہیں آتی ہے۔ انہیں معلوم ہے کہ نئی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔ میجر طاہر صادق نے کہا کہ ہم ضلع اٹک میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور جو کام ادھورے رہ گئے ہیں انہیں پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔اور ایک مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ اگر کامیاب ہونے والے ہمارے سیاسی مخالفین نے اچھے کام کرائے تو ہم ان کا ساتھ بھی دیں گے۔ ہم عوامی رابطوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔اب ضلع اور تحصیل کی صطح کے بعد یونین کی سطح پر عوامہ رابطوں کو مزید موثر بنائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھوٹے اور کھرےکی پہچان جلد ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت سے نئے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی میں تیل، پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھوائی ہیں۔ ہم انشااللہ ہر میدان میں سرخرو ہوں گے۔ ہماری جان مال تن من دھن ضلع اٹک کے عوام کے لئے حاضر ہے۔ ہم عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔ نئی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکے گی۔ اس کے بعد انشاللہ پھر مسلم لیگ (ق) کی حکومت ہو گی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

 

 

تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan