|
درہ
آدم خيل ميں پانچ قبائل کے امن جرگہ ميں خود کش
حملہ‘40
افراد جاں بحق‘35
زِخمي۔
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ پشاور
درہ
آدم خيل پانچ قبائل کے درميان مقامي امن جرگے ميں
خودکش حملے ميں
40
افراد جاں بحق اور35
زخمي ہو گئے ہيں صوبہ سرحد کے علاقے درہ آدم خيل
ميں زر غون خيل چيک پوسٹ کے قريب مقامي قبائل کے
درميان ايک جرگہ منعقد کيا گيا اطلاعات کے مطابق
جگہ کے عين وسط ميں ايک پستہ قد خود کش حملہ آور
نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا ديا مقامي ذرائع کے
مطابق دھماکے ميں ابتدائي اطلاعات کے مطابق
40
افراد جاں بحق اور35
زخمي ہو گئے ہيں زخميوں کو فوري طور پر درہ آدم
خيل کے ہسپتال منتقل کر ديا گيا ہے جبکہ بعض شديد
زخميوں کو پشاور کے ہسپتالوں ميں بھي منتقل کيا
گيا ہے جرگہ ميں پانچ قبائل زرغون خيل‘ پستي خيل‘
اخروال‘ ثمر خيل اورطوري خيل کے سردار موجود تھے
سرداروں کے علاوہ لوگوں کي بڑي تعداد موجود تھي
جرگہ عسکريت پسندوں کے خلاف کاروائي کرنے اور
علاقے ميں امن کے قيام کيلئے منعقد کيا گيا تھا ۔
وقت اشاعت :Sunday,02
March 2008, 07:45 GMT 00:45 PST
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ درہ آدم خیل
درہ
آدم خیل میں جرگے میں خودکش حملہ میں کئی افراد
جانبحق اور متعدد کے زخمی ہونیکی اطلاعات ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق دھماکہ ایک جرگے میں ہوا
ہے، اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کی اس دھماکے میں
متعدد افراد جانبحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ لیکن تاحال
مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
|