|
ملک
کا بہترین مفاد اسی میں ہے کہ پارلیمنٹ اپنی مدت
پوری کرے،سرورگجر۔
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے لیبر ونگ کے مرکزی نائب
صدر چودھری سرور گجر نے کہا ہے کہ ملک وقوم کے
مفاد میں یہی ہے کہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے
لیکن موجودہ سیاسی حالات
میں
ایسا ہوتا نظر نہیں آتا۔مسلم لیگ (ق) پارلیمنٹ میں
اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ کر اپنا مثبت اور مثالی
کردار ادا کرے گی۔ملکی تاریخ میں عدلیہ کی سب سے
زیادہ توہین سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے دور
میں ہوئی جب سپریم کورٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا
تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز بی
بی سی ون سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے
کہا کہ پارلیمنٹ میں پاکستان مسلم لیگ کی سب سے
پہلی ترجیح یہ ہوگی کہ وہ حکومت کو اس کے عوام سے
کئے ہوئے وعدے یاد دلائے اور ان پر عملدر آمد
کرانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے تاکہ عوام
کی بھلائی ہو سکے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے
کہا کہ پیپلز پارٹی ،نواز لیگ اور اے این پی کا
اتحاد دراصل آگ اور پانی کا کھیل ہے جو کبھی دیرپا
ثابت نہیں ہو سکتا اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ
انتخابات کے پندرہ دن گزرنے کے بعد بھی اسکا موقف
واضح نہیں ہوا ایک ہفتے کے اندر ساری صورتحال واضح
ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف دوہرے معیار
کی سیاست کر رہا ہے۔وہ پنجاب سے آصف علی زرداری کو
سیاسی طور پر فارغ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔اسکا
واضح ثبوت یہ ہے کہ نواز لیگ مرکز میں کوئی وزارت
نہیں لے رہی ہے اور پنجاب میں کوئی وزارت نہیں دے
رہی ہے۔یہ ایک گہری سازش ہے جس کے بارے میں اسکی
ٹیم کے دیگر ارکان کو سوچنا چاہیئے۔ایک اورسوال کے
جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق)
58
ٹو بی کے خلاف کسی قرارداد کی حمایت نہیں کرے
گی۔زرداری نواز شریف اور دیگر لوگ اسی وجہ سے اس
شق کا خاتمہ چاہتے ہیںتاکہ انہیںکھل کر کرپشن کرنے
کا موقع مل سکے۔انہوں نے کہا کہ صدر پرویز مشرف کے
مواخذے کی صورت میں پاکستان مسلم لیگ (ق) ایم کیو
ایم ،فنکشنل لیگ،پاکستان پیپلز پارٹی (شیرپاو) ہر
جگہ صدر پرویز مشرف کا تخفظ کرے گی اور اسے ملک
وقوم کی بہتری کی خاطر آگے لیکر جائیں گے۔انہوں نے
کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہاری ہوئی جماعت نہیں ہے
بلکہ اسے سب سے زیادہ ووٹ پڑے ہیں۔پیپلز پارٹی
دوسرے نمبر پر ہے اور نواز لیگ جو ایک علاقائی
جماعت ہے وہ تیسرے نمبر پر ہے جسکی پنجاب کے علاوہ
کسی اور صوبے میں کوئی سیٹ نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ
پاکستان مسلم لیگ (ق) میںکوئی اختلاف نہیں ہے اور
وہ پارٹی کے سربراہ چودھری شجاعت اور چودھری پرویز
الہی کی قیادت میںپوری طرح متحد ہے اور لیبر ونگ
چودھری شجاعت کی خصوصی ہدایت پر عنقریب سندھ اور
پنجاب کا دورہ کرکے اپنے پارٹی ورکروں کا شکریہ
ادا کرے گی جنہوں نے انتخابات میں دن رات کام کیا
ہے۔
|