|
اورکزئي ايجنسي ميں پانچ افراد کي لاشيں برآمد ،گولياں
مار کر ہلاک کيا گیا ،حکام۔
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ پشاور
پاکستان
کے قبائلي علاقے اورکزئي ايجنسي ميں حکام کے مطابق
پانچ افراد کي لاشيں ملي ہيں جنہيں نامعلوم افراد
نے گولياں مار کر ہلاک کيا ہے۔اورکزئي ايجنسي سے
موصول ہونے والي اطلاعات ميں سرکاري ذرائع کے
مطابق يہ واقعہ گزشتہ شام لوئر اورکزئي کے علاقے
زينہ تاڑہ ميں پيش آيا۔ یہ پانچ افراد ايک ڈاٹسن
گاڑي ميں کوہاٹ سے نامعلوم مقام کي طرف جا رہے تھے
کہ انڈخيل کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کي
گاڑي کو روکا اور اس ميں سوار تمام پانچ افراد کو
گولياں مار کر قتل کر ديا۔ حکام کے مطابق قتل کي
وجہ فوري طورپر معلوم نہيں ہوسکي۔ مقامي لوگوں کا
کہنا ہے کہ مسلح افراد نے لاشيں سڑک کے کنارے
پھينک دي تھيں۔ ايک عيني شاہد نے خبررساں ادارے کو
بتايا کہ ہلاک شدگان ميں دو افراد کي شناخت ہوگئي
ہے جن کا تعلق مشتي قبيلے سے بتايا جاتا ہے جبکہ
ديگر تين افراد کے چہرے بري طرح مسخ ہونے کي وجہ
سے ان کي شناخت نہيں ہو سکي۔ مقامي انتظاميہ نے
پانچوں لاشيں تحويل ميں ليکر انہيں ايک قبائلي
جرگہ کے حوالے کيا ہے۔ تاحال کسي تنظيم نے اس
واقعہ کي ذمہ داري قبول نہيں کي ہے۔واضح رہے کہ
اورکزئي ايجنسي پاکستان کے ديگر قبائلي علاقوں کے
مقابلے ميں سب سے زيادہ پرامن علاقہ تصور کيا جاتا
ہے۔ تاہم گزشتہ کچھ ماہ سے علاقے ميں امن وامان کي
صورتحال خراب ہو رہي ہے۔
|