|
اٹک میں سي اين جي پمپ پرگیس بھروانے کے دوران
سلنڈر پھٹنے سے دو افراد جاں بحق ايک زخمي ہو گیا۔
شیخ جاوید اقبال
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اٹک
سي اين جي پمپ اٹک ميں پک اپ ميں گيس بھروائي کے
دوران سلنڈر پھٹنے سے دو افراد ہلاک اور ايک زخمي
ہوگيا حادثہ کے بعد فوري پوليس کي نفري جائے حادثہ
پر پہنچ کر چاروں طرف سے پمپ کو گھيرے ميں لے
ليااطلاعات کے مطابق اتوار کو سہ پہر تين بجے اٹک
سے سنجوال جانے والي سوزوکي پک اپ ايس ٹي بي
6092
سي اين جي پاشا پمپ سے گيس بھروانے کے لئے کھڑي کي
گئي ،گيس بھروائي کے دوران اچانک زور دار دھماکہ
سے گيس سلنڈر پھٹ گيا جس سے پک اپ کا ڈرائيور
افتخار سکنہ سنجوال اور گاڑي ميں سوار عورت موقع
پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا مسافر زربت خان ساکن
افغانستان شديد زخمي ہوگيا جس کو فوري امداد کے
لئے ڈسٹرکٹ ہيڈکوارٹر ہسپتال اٹک پہنچايا گيا جبکہ
ہلاک ہونے والي ميتوں کو بھي ہسپتال لايا گيا جہاں
سے ان کو لواحقين ان کي ميتوں کو لے گئے دھماکے کي
زور دار آواز سے شہر ميں خوف وہراس پھيل گيا
دھماکہ کا سن کر سينکڑوں افراد جائے حادثہ پر پہنچ
گئے اور دھماکہ کے دوران سوزوکي پک اپ کے پرخچے اڑ
گئے دھماکے کي اطلاع ملتے ہي پوليس اور سرکاري
افسران موقع پر پہنچ گئے اور پوليس کي بھاري تعداد
پمپ کے چاروں طرف تعينات کر دي تاحال پمپ پر ڈيوٹي
دينے والے عملے کا کوئي جاني نقصان نہيں ہوا ۔
|