BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Wednesday,02 April 2008, 10:55 GMT 15:55 PST

 

فيصل آباد ‘ گيس سلنڈر پھٹنے سے دو منزلہ عمارت گرگئي‘13 افراد جاں بحق ‘26زخمي


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ فیصل آباد

فيصل آباد کے علاقے منصور آباد ميں چک جھمرہ روڈ پر گيس سلنڈر پھٹنے سے دو منزلہ عمارت گرنے سے 13افراد جاں بحق اور 26 عمارت کے ملبے سے تلے دب گئے اطلاعات کے مطابق فيصل آباد کے علاقے منصور آباد ميں چک جھمرہ روڈ پر سلنڈروں کي دوکان ميں دھماکہ ہوا جس کے نتيجے ميں دومنزلہ عمارت گر گئي جس سے 13افراد جاں بحق اور 26ملبے تلے دب کرشديد زخمي ہوگئے ۔ جاں بحق ہونے والوں کي لاشيں اور 20زخميوں کو ملبے سے نکال ليا گيا ہے طبي امداد کیلئے زخميوں کو سول اور الائيڈ ہسپتال ميں منتقل کر ديا گيا ۔بعض زخميوں کي حالت تشويشناک بتائي جاتي ہے واقعہ کے فورا بعد ريسکيو 1122کي امدادي ٹيميں پہنچ گئيں۔ جنہوں نے امدادي کام شرو ع کيا ۔ اطلاعات کے مطابق امدادي کام کے دور ان ايک اور سلنڈر پھٹ گيا جس کے نتيجے ميں ريسکيو 1122کے چار اہلکار بھي زخمي ہوئے ہيں۔ سلنڈر وں کے پھٹنے سے ارد گرد کي عمارتوں کو بھي نقصان پہنچا ہے ۔دھماکے کے بعد علاقے کے لوگ بھي امدادي کاررائيوں ميں حصہ لينے کیلئے پہنچ گئے دو منزلہ عمارت کے نيچے بہت سي دوکانيں تھيں اور عمارت کے ايک کمرے ميں 15سے زائد مزدور رہائش پذير تھے جو عمارت کے ملبے کے نيچے دب گئے ۔ ابتدائي طورپر لوگوں کو زندہ نکالنے کي کوششوں کے سلسلے ميں انتہائي محتاط انداز ميں ريسکيو کارروائيوں کو آگے بڑھايا گيا تاہم جب کافي وقت گزر گيا تو اس کے بعد ملبہ ہٹانے کے لئے کرينوں کا استعمال شروع کر ديا گيا ۔دريں اثنا ئ ضلع ناظم فيصل آباد رانا زاہد توصيف نے گيس سلنڈر کے دھماکے سے تباہ ہونے والي عمارت سے ابتدائي4افراد کي لاشيں نکالنے کي تصديق کي اور کہاکہ کئي افراد اب بھي ملبے تلے دبے ہوئے ہيںجنہيںبچانے کي کوشش کي جارہي ہيں ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan