|
خيبر ايجنسي، دو متحارب گروپوں کے درميان تصادم،
22
افراد جاں بحق، متعدد زخمي
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ پشاور
خيبر ايجنسي ميں دو متحارب گروپوں کے درميان تصادم
ميں 22
افراد جاں بحق اور متعدد زخمي ہو گئے خيبر ايجنسي
کے علاقے جمرود ميں دو متحارب گروپوں کے درميان
گزشتہ کئي دنوں سے جاري
تصادم ميں 22
افراد جاں بحق ہو گئے جھڑپوں کے دوران متعدد افراد
زخمي بھي ہوئے ہيں گزشتہ رات جھڑپوں کے دوران ايک
راکٹ پشاور کے مصروف رہائشي علاقے حيات آباد ميں
بھي گرا جس کي وجہ سے علاقے ميں شديد خوف و ہراس
پھيلا ہوا ہے حيات آباد جمرود سے ملحقہ علاقہ ہے
جبکہ دوسري طرف انڈسٹريل ايريا ميں متعدد کارخانے
بھي بند کر ديئے گئے ہيں اور مزدوروں کو گھر بھجوا
ديا گيا ہے ۔
|