BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Saturday,26 April 2008, 11:38 GMT 16:38  PST

 

وہاڑي، مسلح افراد نے ديرينہ دشمني پر گھر ميں داخل ہو کر فائرنگ کر کے چار بچوں اور دو خواتين سميت 9 افراد کو ہلاک کر ديا


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ وہاڑي

وہاڑي کے قريب مسلح افراد نے ديرينہ دشمني پر گھر ميں داخل ہو کر فائرنگ کر کے چار بچوں اور دو خواتين سميت 9افراد کو ہلاک کر ديا ۔موضع لڈن کے علاقے ميں قائم پورہ ميں محمد ابراہيم آرائيں ان کي بيوي فيض مائي بيٹے فاروق آرائيں بہو رضيہ بي بي ابراہيم کي کمسن بيٹي زينب کمسن بيٹا يوسف پندرہ سالہ عبد الرحمان اورفاروق کے دو بيٹے شامل ہيں کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر ديا ۔اطلاعات کے مطابق يہ خاندان چند ماہ قبل قائم پورہ ميںآباد ہواتھا اس سے قبل وہ ميلسي کے جلہ جيم کے رہائشي تھے اوروہاں ان کي پراني دشمني بتائي جاتي ہے اس کے بعد ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے کھيتوں ميں کام کر نے والے ابراہيم کے پندرہ سالہ بيٹے عبد الرحمان کو بھي فائرنگ کر کے قتل کر ديا ملزمان موقع سے فرار ہونے ميں کامياب ہوگئے ۔ واردات کے بعد علاقے ميں خوف و ہراس پھيل گيا ۔تھانہ کرم پور وہاڑي اور تھانہ قائم پور بہاولپور کي پوليس جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتيش شروع کر دي ہے ناظم يونين کونسل سيد آغاز شاہ نے بتايا کہ ميلسي ميں ان کي اپني برادري ميں کوئي دشمني چل رہي تھي جس کے بعد يہاں يہ خاندان آ کر آباد ہوا۔ پوليس کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کي درميان شب ہونے والے اس واقعہ کے وقت گھر کے افراد سورہے تھے۔ تھانہ قائم پورہ کے سب انسپکٹر جاويد اقبال نے صحافيوں کو بتايا کہ مقتولين کو سر پر گولياں ماري گئيں۔ مرنے والوں ميں چار بچے، دو عورتيں اور تين مرد شامل ہيں۔ پوليس کے مطابق گھر کے دس افراد ميں مقتول کا بيٹا حبيب بچا ہے جو کھيت ميں پاني دينے کے ليے گئے ہوا تھا۔
سب انسپکٹر جاويد اقبال کے بقول مقتولين کے لواحقين کانے کہا ہے کہ يہ قتل پراني دشمني کا نتيجے ہے۔مقتولين کي لاشوں کو مقامي ہسپتال منتقل کرديا گيا ہے۔ اس واقعے کی تیزی سے تحقیقات کی جا رہے ہیں۔

 

 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan