|
خوشاب‘ جوہر آباد کي باڑہ مارکيٹ ميں آتشزدگي‘200
سے زائد دکانيں جل کر خاکستر ہو گئيں
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ خوشاب
خوشاب کے ضلعي ہيڈکوارٹر جوہر آباد کے وسط ميں غلہ
منڈي ميں قائم باڑہ مارکيٹ ميں آتشزدگي سے تقريباً
200
سے زائد دکانيں جو لکڑي کے کھوکھوں اور بانسوں پر
مشتمل تھيں جل کر کوئلہ ہوگئيں ۔
جبکہ ان ميں موجود اليکٹرونکس، کاسميکٹس ،غير ملکي
کپڑا، جوتے ،خشک ميوہ جات ، پلاسٹک سے بنے برتن
اور اشيائ خوردونوش جل کر راکھ ہوگئے ۔ آگ سے ہونے
والے نقصان کا تخمينہ تين کروڑ سے زائد ہے آتشزدگي
کي اطلاع ملتے ہي
D.C.O
خوشاب عاصم اقبال اور
D.P.O
راجہ مشتاق نے موقع پر پہنچ کر فائر بريگيڈ طلب کر
لئے اور آگ بجھانے کي کاروائيوں کي خو د نگراني
کرتے رہے۔ آگ اس قد ر شديد کے پانچ گھنٹے بعد تک
بھي نہ بجھ سکي ۔ جس کے بر عکس کو ئي دکا ن آگ سے
محفوظ نہ رہي تفصلات کے مطابق آج علي الصبح تين
چار بجے کے قريب ان دکانوں ميں اچانک آگ بھڑک اٹھي
۔ جس نے ديکھتے ہي ديکھتے پوري مارکيٹ کو اپني
لپيٹ ميں لے ليا ۔ معلوم ہوا ہے کہ باڑہ مارکيٹ کي
تما م دکا نيں ناجائز تجاوزات پر مشتمل تھيں تاہم
پہلے بلديہ جوہر آباد اور بعدازاں تحصيل ميونسپل
ايڈمنسٹريشن خوشا ب کا عملہ مصالحتي فيس کے طور پر
دکانداروں سے بھاري رقوم حاصل کرتا رہا اس مارکيٹ
اور محنت کشوں کے علاوہ افغاني پٹھانوں پر مشتمل
افراد نے بھي اپني تما م جمع پونجي خرچ کر کے کا
روبار شروع کر رکھا تھا جو آگ نے ان کے ارمانوں کو
جلا کر راکھ کر ديا ۔ دريں اثنائ
D.C.O
خوشاب عاصم اقبال نے آتشزدگي کے واقع کي تحقيقات
کا حکم جاري کرديا ہے ۔
|