|
جنوبي وزيرستان ميں مسافر گاڑي کھائي ميں گرنے سے
12
افراد ہلاک ہو گئے
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ جنوبي وزيرستان
جنوبي وزيرستان ايجنسي ميں مسافر گاڑي گہري کھائي
ميں گر نے سے 12افراد
ہلاک اور تين شديد زخمي ہوگئے ہيڈ کوارٹر ہسپتال
وانا کے ايم ايس ڈاکٹر پير ظفر علي اور ديگر سٹاف
زخميوں کي
جانيں
بچانے ميں مصروف ہيں تفصيلات کے مطابق منگل کو ايک
مسافر کوسٹر جنوبي وزيرستان کے علاقہ بدر سے وانا
آرہي تھي مسافر گاڑي تحصيل وانا کے گاؤں اينجار
پہنچ کر تنگ موڑ ميں مخالف سمت سے آنے والي گاڑي
کو بچاتے ہوئے گہري کھائي ميں جا گري جس کي وجہ سے
8افراد
موقع پر ہلاک اور سات شديدزخمي ہوگئے جنہيں ہيڈ
کوارٹر ہسپتال پہنچاديا گيا ايم ايس ڈاکٹر پير ظفر
علي شاہ اور ديگر تجربہ کار ڈاکٹروں نے زخميوں کي
جانيں بچانے کي بھرپور کوشش کي مگر چار شديد زخمي
جانبر نہ ہوسکے اور اسي طرح مرنے والوں کي تعداد
بارہ ہو گئي جبکہ تين زخمي ہيڈ کوارٹر ہسپتال وانا
ميں زير علاج ہيں جاں بحق ہونے والوں ميں ايک تين
ر وز کا کمسن بچہ اور اس ماں بھي شامل ہے مرنے
والوں کا تعلق محسود قبائل کے علاقہ بدر سے ہے جو
علاج کي غرض سے وانا آرہے تھے ۔
|