|
سوات آپريشن،94جنگجووں
ہلاک،137سکول
تباہ ہوئے،آپریشن کمانڈر
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ پشاور+ سوات
صوبہ سرحد کے علاقے سوات ميں کيے جانے والے فوجي
آپريشن کے مقامي کمانڈر بريگيڈير ضيا بودلا نے
بتايا کہ گزشتہ پانچ روز کي کاروائي کے دوران اب
تک 94
عسکريت پسند وں کو ہلاک کيا جا چکا ہے جبکہ اس
دوران مجموعي طورپر
14
فوجي بھي ان جھڑپوں ميں مارے گئے ہيں ۔مقامي
کمانڈر کے بقول اس کے علاوہ لڑائي کے دوران کم از
کم 20
عام شہري بھي ہلاک ہوئے ۔ طالبان عسکريت پسندوں نے137
سکولوں کو حملوں کا نشانہ بنايا جس کے نتيجے ميں
83
سکول مکمل طور پر تباہ کر ديئے گئے جبکہ باقي کو
جزوي طورپر نقصان پہنچا۔ بريگيڈير ضيا ئنے کہا کہ
ان سکولوں ميں لگ بھگ
70
ہزارطلباو طالبات زير تعليم تھے جن ميں سے30
ہزار لڑکيا ں ہيں۔انہوں نے کہا کہ سوات ميں فوجي
کاروائي صوبائي حکومت کي حکم سے شروع کي گئي اور
امن معاہدے کي طالبان کي جانب سے خلاف ورزي اس
آپريشن کي وجہ بني۔
|