BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Wednesday,06 August 2008, 14:21 GMT 20:21 PST

 

پشاور عسکريت پسند اورسيکورٹي اہلکاروں کے درميان مقابلہ ايک ہلاک پانچ گرفتار تين پوليس اہلکار زخمي۔ پوليس کا محاصرہ فوج اورايف سي کي مدد طلب ،گن شپ ہيلي کاپٹروں سے شيلنگ         


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ  پشاور
 

پشاور کے نواحي علاقہ متني اديزئي ميں عسکريت پسندوں اورپوليس کے درميان مقابلے ميں ايک عسکريت جاں بحق اور پانچ کو گرفتار کر ليا گيا جبکہ سيکورٹي فورسز کے تين اہلکار بھي فائرنگ سے زخمي ہوئے ۔ بعد ازاں عسکريت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہيلي کاپٹروں سے شيلنگ کي گئي ۔ پوليس کے مطابق منگل اور بدھ کي درمياني شب متني کے علاقے ميں پانچ عسکريت پسندوں کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتارکر ليا گيا جن کے قبضے سے دھماکہ خيز مواد اور اسلحہ برمد کر کے ايک گاڑي بھي قبضے ميں لے لي گئي۔ اس دوران رات کے قريباً 12 بجے عسکريت پسندوں کے ايک گروپ نے متني کے ايک چوک ميں ايک نامعلوم شخص کو ذبح کر کے اس کي لاش ايک دکان کے سامنے لٹکا دي ۔ بعدازاں عسکريت پسندوں نے متني پوليس سٹيشن پر خودکار اسلحہ کے ساتھ حملہ کيا ۔ اس دوران پوليس اور فرنٹيئر کانسٹيبلري کے جوانوں نے بہادري کے ساتھ عسکريت پسندوں کا مقابلہ کيا اور انہيں پسپا ہونے پر مجبور کرديا ۔ جھڑپ کے دوران دونوں طرف سے بھاري ہتھياروں کا بھي استعمال ہوا ۔ عسکريت پسندوں کي طرف سے داغے گئے راکٹ حملوں کے نتيجے ميں پوليس تھانہ متني کي عمارت کو نقصان پہنچا ۔ بدھ کي صبح قريباً گيارہ بجے پوليس اور ايف سي کے جوانوں نے علاقہ ميں فليگ مارچ کيا تاہم اديزئي کے قريب پہاڑي چوٹيوں کي اوٹ سے عسکريت پسندوں نے تين اطراف سے سيکورٹي فورسز کے قافلے پر بھاري ہتھياروں سے فائرنگ شروع کي جس سے ايف سي کے ايک جوان سميت دو پوليس اہلکار زخمي ہو گئے ۔ پوليس اور ايف سي کے جوانوں نے بھي جوابي کارروائي کي ۔ بعد ازاں سيکورٹي فورسز کي مدد کے لئے ہيلي کاپٹروں کي بھي مدد حاصل کي گئي اور ہيلي کاپٹروں سے اديزئي اور کشن نگر سميت ديگر علاقوں ميں شرپسندوں کے مبينہ ٹھکانوں پر شيلنگ کر کے انہيں فرار ہونے پر مجبور کرديا گيا ۔ کارروائي کے دوران ايک عسکريت پسند کے ہلاک اور متعدد کے زخمي ہونے کي اطلاع ہے ۔ ڈي آئي جي ڈاکٹر سليمان نے بعد ازاں ميڈيا سے بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ متني ميں طالبان کا حملہ پسپا کر کے انہيں پيچھے دھکيل ديا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ رک گيا ہے تاہم اب عسکريت پسندوں کي تلاش کيلئے سرچ پريشن ہو گا۔ادھر سيکورٹي فورسز نے متني ،پشن گڑھ اور شريکرہ ميں عسکريت پسندوں کے خلاف سرچ پريشن شروع کر ديا ہے ۔آخري اطلاعات آنے تک علاقے ميں گن شپ ہيلي کاپٹرز اور بکتر بند گاڑيوں کا گشت جاري ہے ۔واقعے کے دوران پشاور کوہاٹ روڈ ہر قسم کي ٹريفک کيلئے بند کر دي گئي جبکہ ايف ر کوہاٹ اور قبائلي علاقہ جات سے نے والے راستے بھي سيل کر ديئے گئے۔
 


 

 


 


 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan