|
سکيورٹي کليئرنس نہ ہونے کي وجہ سے مولانا فضل
الرحمان اسلام آباد سے کوئٹہ نہ پہنچ سکے ۔
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ کوئٹہ
جمعيت علمائے اسلام کے مرکزي امير اور سابقہ
اپوزيشن ليڈر مولانا فضل الرحمن کوئٹہ ميں سيکورٹي
کليئرنس نہ ہونے کي وجہ سے جمعہ کے روز اسلام باد
سے کوئٹہ نہ پہنچ سکے تفصيلات کے مطابق مولانا فضل
الرحمن بذريعہ طيارہ اسلام باد سے کوئٹہ نے والے
تھے کہ اچانک ان کا پروگرام منسوخ کرديا گيا ذرائع
کے مطابق مولانا کے کوئٹہ مد کے موقع پر کوئٹہ
ائير پورٹ سے ليکر سرينا ہوٹل تک سيکورٹي کے سخت
حفاظتي انتظامات کيے گئے تھے اور خاص طور پر سرينا
ہوٹل کے قلعہ سيف اللہ ہال جہاں پرمولانا نے پريس
کانفرنس اور جمعيت علمائے اسلام کے قومي اسمبلي
اور صوبائي اسمبلي کے اميدواروں کے علاوہ پارٹي کے
مرکزي اور صوبائي قيادت سے ملاقات کرني تھي
باقاعدہ سيکورٹي برانچ کے ذريعے ہر شخص کي ہال ميں
داخل ہوتے ہوئے اسکيننگ کي جارہي تھي يہ پہلي
مرتبہ ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے کوئٹہ مد کے
موقع پر سيکورٹي کے سخت حفاظتي اقدامات کيے گئے
تھے اس اقدامات کي نگراني سابقہ صوبائي وزير حافظ
حمد اللہ اور پارٹي کے صوبائي سيکرٹري اطلاعات اور
ضلع زيارت کے ناظم حاجي دلاور خان کاکڑ کررہے تھے
مولانا فضل الرحمن کے ٹيلي فون کے خطاب کے موقع پر
پارٹي کے مرکزي اور صوبائي قيادت موجود تھي ۔
|