|
لاہور ہائي کورٹ کے دو سابق ججوں نے سپريم کورٹ کے
جج کي حيثيت سے حلف اٹھا ليا ۔
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد
لاہور ہائي کورٹ کے دو سابق ججوں نے سپريم کورٹ کے
جج کي حيثيت سے حلف اٹھا ليا حلف لينے والے ججوں
ميں جسٹس شيخ حاکم علي اور جسٹس فرخ محمود شامل
ہيں چيف جسٹس
آف پاکستان جسٹس عبدالحميد ڈوگر نے ان سے حلف ليا
حلف برداري کي تقريب ميں سپريم کورٹ کے جج صاحبان
سميت رجسٹرار سپريم کورٹ نے شرکت کي جسٹس شيخ حاکم
علي اور جسٹس فرخ محمود اس سے پہلے لاہور ہائي
کورٹ ميں جج کے فرائض انجام دے چکے ہيں جہاں سے وہ
اپني مدت ملازمت پوري کرنے کے بعد ريٹائرڈ ہو گئے
تھے نئے ججز کي حلف برداري کے بعد سپريم کورٹ ميں
ججز کي کل تعداد
16
ہو گئي ہے ان ججز ميں
8
کا تعلق پنجاب 5
کا سندھ دو کا سرحد اور ايک جج کا تعلق صوبہ
بلوچستان سے ہے۔
|