|
پاک
افغان سرحد پر نيٹو فورسزکا آپريشن،4عرب
جنگجوؤں ،2پاکستانيوں
سميت 7افراد
ہلاک ۔
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ نوشکي
افغانستان کے سرحدي علاقے سرلٹ ميں نيٹو
فورسز نے آپريشن کے دوران
4
عرب جنگجوؤں سميت7
افراد کوہلاک کرديا ہے تفصيلات کے مطابق نوشکي سے
40کلوميٹر
شمال مشرق ميں پاک افغان بارڈر پرافغان علاقے سرلٹ
ميں نيٹو فورسز نے ہيلي کاپٹروں کي مدد سے
کارروائي کي جس کے نتجيہ ميں
7
افراد ہلاک ہوگئے نيٹو افواج
4
افراد کي لاشيں ساتھ لے گئي ہلاک ہونے والوں ميں
2
پاکستاني بھي شامل ہيں جن کا نام عبدالخالق اور
نور محمد ہے نيٹو فورسز نے يہ کارروائي القاعدہ کے
جنگجوؤں کي موجودگي کي اطلاع پر کي کارروائي ميں
ايک درجن سے زائد ہيلي کاپٹروں ميں سوار100
سے زائد کمانڈوز نے حصہ ليا اور سرلٹ کے علاقے کلي
سے
7
افراد کو ايک گھر سے نکالنے کے بعد قتل کيا گيا
بتاياجاتا ہے کہ ان ميں سے
4
افراد عرب جنگجو تھے اور ان کا تعلق القاعدہ سے
تھا ايک افغان شہري تھا جس نے انہيں پناہ دي تھي
جبکہ ہلاک ہونے والوں ميں
2
پاکستاني تھے نيٹو فورسز
4
عرب باشندوں کي لاشيں اپنے ہمراہ لے گئے ہيں۔
|