|
باجوڑ ایجنسی،دھماکے میں میجر سمیت تین جانبحق۔
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ باجوڑ
باجوڑ ایجنسی کی تحصیل مامون میں سکیورٹی فورسز کے
قافلے کے قریب ایک دھماکے میں میجر سمیت تین
سکیورٹی اہلکار جانبحق ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے
مطابق اس واقعہ میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا
ہے۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے
میڈیا کو بتایا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب
سکیورٹی فورسز کا قافلہ پاک افغان سرحدی علاقے خار
کی جانب جا رہا تھا۔انہوں کے مطابق دھماکے میں
فرنٹیر کور کے تین اہلکار جانبحق ہوگئے ہیں جبکہ
ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ تاہم مزید تفصیلات فوری
طور پر معلوم نہ ہو سکیں۔
|