|
درہ
آدم خيل کے قريب ايف سي کي چيک پوسٹ پر مسلح افراد
کا حملہ،ايک اہلکار جاں بحق،ايک زخمي۔
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ درہ آدم خيل
درہ
آدم خيل کے قريب فرنٹيئر کانسٹيبلري کي چيک پوسٹ
پر مسلح افراد کے حملے ميں ايک اہلکار جاں بحق اور
ايک زخمي ہوگيا آئي ايس پي آر سے جاري بيان کے
مطابق درہ آدم خيل کے قريب متني ميں فرنٹيئر
کانسٹيبلري کي چيک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کيا
حملے ميں ايک ايف سي اہلکار جاں بحق اور ايک زخمي
ہوگيا ايف سي اہلکاروں نے جوابي کارروائي کي جوابي
کارروائي ميں حملہ آوروں کے جاني نقصان کے بارے
ميں معلوم نہيں ہوسکا ادھر ڈيرہ اسماعيل خان کے
علاقے بنڈولہ ميں سيکورٹي فورسزنے آپريشن کے دوران
بڑي مقدار ميں ہتھيار اور گولہ بارود برآمد کرليا
سانگلہ ميں فتح پور پوليس نے دومشتبہ افراد کو
گرفتار کيا ہے درہ آدم خيل ميں ايف سي اہلکاروں نے
مقامي انتظاميہ کے ساتھ آپريشن ميں نو مشتبہ شدت
پسندوں کو حراست ميں ليکرہتھيار برآمد کرليے ہيں ۔
|