|
پارہ چنار میں اليکشن آفس کے قريب خود کش دھماکہ
39 افراد جاں بحق
90
زخمي ہوئے ۔
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ پارہ چنار
کرم ایجنسي کے علاقے پارہ چنار میں آزاد
امیدوار ریاض حسین شاہ کے الیکشن آفس کے باہر خود
کش دھماکے ميں
39افراد جاں بحق اور
90
سے زائد
زخمي ہوگئے ،بتایا جاتا
ہے کہ ریاض حسین شاہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار ہے۔
صوبہ سرحد کے علاقے پارہ چنار ميں ہفتہ کو عيدگاہ
مارکيٹ ميں قائم انتخابي دفتر کے قريب کار بم
دھماکہ ہوا ، جس ميں ابتدائي طورپر
27 افراد کے
جاں بحق اورمتعدد کے زخمي ہونے کي اطلاع تھی تاہم
ابھی تازہ اطلاع کے مطابق جان بحق ہونے والوں کی
تعداد
39 ہے۔ ، دھماکے کے بعد زخميوں کو ڈسٹرکٹ
ہيڈ کوارٹر ہسپتال پارا چنار منتقل کر ديا گيا ۔
بعض زخميوں کي حالت نازک بتائي جاتي ہے جبکہ
ہسپتال ميں ايمر جنسي نافذ کردي گئي اور بڑي تعداد
ميں لوگ ہسپتال ميں خون کے عطيات دينے کے لئے پہنچ
گئے ، دھماکے کے بعد علاقے ميں خوف و ہراس پھيل
گيا جبکہ علاقے ميں بجلي بھي بند ہوگئي ۔پارہ چنار
پوليٹيکل انتظاميہ نے دھماکے کي تصديق کرتے ہوئے
کہا کہ دھماکہ ايک انتخابي دفتر کے باہر کھڑي گاڑي
ميں ہوا۔ حلقہ اين اے
37 سے آزاد اميدوار ڈاکٹر
رياض حسين شاہ نے بتايا کہ پارہ چنار ميں دھماکہ
ان کے دفتر کے باہر ہوا ہے جس ميں متعدد افراد
زخمي ہوگئے ہيں ، انہوں نے میڈیا سے بات چيت کرتے
ہوئے کہا کہ ان کا دفتر عيد گاہ مارکيٹ ميں دوسري
منزل پر ہے اور يہ ايک مصروف جگہ ہے ليکن يہ قابل
مذمت ہے اور ميں اللہ کے فضل و کرم سے خيريت سے
ہوں۔ پوليٹيکل ايجنٹ ظہير الاسلام نے بتايا کہ
دھماکے ميں
37افراد جاں بحق ہوئے ہيں۔ ادھر وزارت
داخلہ کے تر جمان نے تصديق کرتے ہوئے کہا ہے کہ يہ
خود کش دھماکہ تھا جس ميں
27افراد جاں اور
90
سے
زائد زخمي ہوئے ہيں۔ میڈیا سے بات چيت کرتے ہوئے
وزارت داخلہ کے ترجمان جاويد اقبال چيمہ نے افسوس
کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ يہ ان دہشت گردوں کي
کارروائي ہے جو انتخابي عمل کو خراب کر نا چاہتے
ہيں انہوں کہاکہ پارہ چنار ميں حلقہ اين اے
37کے
اميدوار رياض حسين شاہ کے انتخابي جلسے کے بعد لوگ
کھانے کیلئے جمع تھے کہ ايک گاڑي ميں سوار خود کش
حملہ آور نے اپني گاڑي کو دھماکہ خيز مواد سے اڑا
ديا جس ميں
27افراد جاںبحق اور90 سے زائد افر اد
زخمي ہوئے ہيں جنہيں ہسپتال منتقل کر ديا گيا ہے
جاويد اقبال چيمہ نے سکيورٹي کے حوالے سے بات کرتے
ہوئے کہاکہ تمام صوبائي حکام کو ہدايت جار ي کي
گئي ہے کہ پولنگ افسر سے رابطہ رکھا جائے تاکہ کسي
بھي نا خوشگوار واقعہ سے نمٹا جا سکے انہوںنے
کہاکہ حکام کو يہ بھي ہدايت دي گئي ہے کہ بغير
شناخت کے کسي بھي شخص کو پولنگ اسٹيشن ميں داخل نہ
ہونے ديا جائے ايک سوال کے جوا ب ميں ترجمان وزار
ت داخلہ نے کہاکہ ہسپتال اور علاقے کي انتظاميہ سے
رابطہ کيا گيا ہے اور تمام ضروري چيزيں سڑک کے
ذريعے بھجوا دي گئي ہيں اور مزيد امداد فضا کے
ذريعے آج صبح روانہ کر دي جائے گي ۔
|