|
سوات،مٹہ ميں بارات کي گاڑي پرريموٹ کنٹرول بم
دھماکہ، دلہن سميت
13
افراد جاں بحق ،13
زخمي ۔
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ سوات
سوات، مٹہ کے علاقے رونيال ميں بارات کي گاڑي
پرريموٹ کنٹرول بم دھماکہ ،دلہن سميت
13
افراد جاں بحق اور13زخمي
ہوگئے ،امدادي کارروائيوں کے دوران جائے وقوعہ سے
برآمد ہونے والا دوسرابم سيکيورٹي اہلکاروں نے
ناکارہ بناديا۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کو ايک
بارات دلہن کو لينے کے بعد واپس جارہي تھي کہ جب
وہ رونيال ميں داغا کے مقام پہنچي تواس دوران پہلے
سے نصب ريموٹ کنٹرول بم زوردار آواز کے ساتھ پھٹ
گيا جس کے نتيجے ميں دلہن سميت
13
افراد جاں بحق اور13
زخمي ہوگئے ، جاں بحق ہونے والوں ميں پانچ بچے بھي
شامل ہيں جبکہ دھماکے سے باراتيوں کي دوگاڑياں بھي
مکمل طورپر تباہ ہوگئيں ۔ريموٹ کنٹرول بم دھماکاجس
مقام پر کيا گيا ہے وہ ضلع ناظم جمال ناصر کي
رہائش گاہ کے قريب واقع ہے ۔دھماکے کے بعد مقامي
لوگ جمع ہوگئے اور انہوں نے امدادي کارروائياں
شروع کرديں ۔زخميوں کو طبي امداد کیلئے فوري
طورپرمٹہ اورسيدوشريف ہسپتالوں ميں منتقل کردياگيا
اورہسپتالوں ميں ايمرجنسي نافذکردي گئي ۔ دريں
اثنائ امدادي کارروائياں جاري تھيں کہ اس دوران
سيکيورٹي فورسز نے ايک اوربم برآمد کيا جس سيکورٹي
اہلکاروں نے ناکارہ بناديا ۔تاہم جائے وقوعہ پر
ايک اوربم کي موجودگي کے باعث امدادي سرگرميوں ميں
حصہ لينے والے لوگوں ميں خوف وہراس پھيل گيا ۔سيکيورٹي
حکام کے مطابق دوسرا بم سيکيورٹي اہلکاروں اور
امدادي کارکنوں کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کياگيا
تھا ۔تاہم فوري طورپرکسي گرو پ ياتنظيم نے واقعہ
کي ذمہ دار ي قبول نہيں کي۔
|