BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Saturday,23 February 2008, 15:08 GMT 20:08 PST

 

مذاکرات کامياب مقامي انتظاميہ نے جبار اچکزئي اور اس کے بيٹے اور مغويان نے اے ايس پي کو تين گن مينوں سميت رہاکرديا


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ کوئٹہ
 

اطلاعات کے مطابق اے ايس پي سليم مروت ہفتے کي صبح چمن سے اپنے تين گن مينوں کے ساتھ کوئٹہ ميں ايک اہم اجلاس ميں شرکت کيلئے رہے تھے کہ کوئٹہ چمن بين الاقوامي شاہراہ سے ان کو مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اغوائ کرليا اور ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرديا جس پر اے ٹي ايف اور پوليس کے اہلکاروں نے فوري طور پر علاقے کو گھيرے ميں ليکر اے ايس پي سليم مروت اور تين گن مينوں کي تلاش شرو ع کردي تھي اسي دوران اغوائ کرنیوالوں نے پوليس سے رابطہ کرکے مطالبہ کيا کہ جبار اچکزئي اور ان کے بيٹے کو رہا کيا جائے ہم اے ايس پي سليم مروت اور تين گن مينوں کو رہا کردينگے۔ کافي طويل مذاکرات کے بعد قبائلي رہنماؤں نے اے ايس پي سليم مروت اور ان کے گن مينوں کو رہا کرديا جس کے جواب ميں مقامي انتظاميہ نے بھي جبار اچکزئي اور ان کے بيٹے غلام نبي کو بھي رہا کرديا ا س طرح يہ مسئلہ دس گھنٹے کے بعد حل ہوگيا ہے ياد رہے جبار اچکزئي اور ان کے ديگر افراد نے چند دن قبل ايک سرکاري محکمے کے افسر کو اغوائ کيا تھا جس پر مقامي انتظاميہ نے گزشتہ رات قلعہ عبداللہ ميں چھاپہ مار کر جبار اچکزئي اور اس کے بيٹے کو گرفتار کرليا تھا جس پر اس قبيلے سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہفتے کي صبح اے ايس پي سليم مروت اور اس کے تين گن مينوں کو اغوائ کيا تھا بعد ميں طويل مذاکرات کے بعد اے ايس پي اور تين گن مينوں کو مسلح افراد نے رہا کرديا اور جس کے جواب ميں مقامي انتظاميہ نے جبار اچکزئي اور اس کے بيٹے کو بھي رہا کرديا ہے ۔


وقت اشاعت :Saturday,23 February 2008, 14:45 GMT 19:45 PST

قلعہ عبداللہ ميں نامعلوم افراد نے اے ايس پي سميت چار پوليس اہلکاروں کو اغوا کرليا يہاں امدہ واطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پوليس نے قلعہ عبداللہ ميں کارروائي کرتے ہوئے دو افراد حاجي جبار اور غلام نبي کو گرفتار کيا تھا جس کے بعد علاقے کے لوگوں نے احتجاج ہفتہ کي صبح روڈ بلاک کيا تھا اور واقعہ کي اطلاع ملنے پر اے ايس پي سليم مروت اپنے تين گن مينوں کے ہمراہ روڈُ کھلوانے جارہے تھے کہ قلعہ عبداللہ کے علاقہ زيارت کراس کے قريب نامعلوم مسلح افراد نے اے ايس پي سليم مروت کو ان کے تين گن مينوں سميت اغوائ کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے مزيد کارورائي پوليس کا عملہ کررہا ہے

 

 

 


 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan